کھیل

قطر: فٹ بال ورلڈ کپ کی کوریج کے دوران امریکی صحافی کی موت، مخصوص ٹی-شرٹ پہننے پر کچھ روز قبل لئے گئے تھے حراست میں

یو ایس ساکر نے کھیل کے لئے صحافی واہل کے جذبے کی ستائش کی اور ان کی اہلیہ سیلائن گونڈر اور لواحقین کے تئيں تعزیت کا اظہار کیا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

دوحہ: قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج کے دوران امریکی صحافی گرانٹ واہل کی موت ہوگئی۔ خیال رہے کہ واہل نے قطر میں ’ایل جی بی ٹی کیو‘ کمیونٹی کی حمایت میں مخصوص رنگوں والی ٹی-شرٹ پہن لی تھی جس کے بعد انہیں مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں 21 نومبر کو الریان کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اس وقت واہل سے کہا گیا کہ وہ اپنی ٹی شرٹ اتار دہیں کیونکہ اس ملک میں ہم جنس شادیاں ممنوع ہیں۔

Published: undefined

یو ایس ساکر نے جمعہ کی شام اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا، "پورے یو ایس ساکر فیملی کو یہ جان کر دکھ ہوا ہے کہ صحافی گرانٹ واہل ہمارے درمیان سے رخصت ہو گئے ہیں۔ گرانٹ واہل نے فٹ بال کو اپنی زندگی سمجھا تھا اور ان کی شاندار تحریر اب ہمیں نہیں ملے گی۔"

Published: undefined

یو ایس ساکر نے کھیل کے لئے صحافی واہل کے جذبے کی ستائش کی اور ان کی اہلیہ سیلائن گونڈر اور لواحقین کے تئيں تعزیت کا اظہار کیا۔ گونڈر نے ٹوئٹر پر یو ایس ساکر کے بیان پوسٹ کیے اور لکھا "میں اپنے شوہر گرانٹ واہل کی فٹ بال فیملی اور بہت سارے دوستوں کی ستائش کے لئے بہت شکر گزار ہوں، میں مکمل صدمے میں ہوں۔"

پرسنل ویب سائٹ کے مطابق، واہل نے اسپورٹس الیسٹریٹڈ کے لیے 11 فٹ بال ورلڈ کپ کا احاطہ کیا تھا اور اس کھیل پر دو کتابیں لکھیں۔ انتقال سے قبل جمعہ کے روز، واہل نے ارجنٹینا-ہالینڈ کے کوارٹر فائنل میچ کے بارے میں بھی ٹوئٹ کیا تھا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined