ہندوستانی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین نے پیرس اولمپکس میں جمعرات کو مردوں کے سنگلز پری کوارٹر بیڈمنٹن میچ میں ہم وطن ایچ ایس پرنئے کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ وہیں ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کو مردوں کے ڈبلز میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور خواتین کے سنگلز زمرے میں پی وی سندھو کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور ان کا اولمپکس میں تیسرا میڈل جیتنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔
Published: undefined
لکشیا نے لا چیپل ایرینا میں 39 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں پرنئے کو 21-12، 21-6 سے شکست دی۔ دو بار کے یوتھ اولمپک میڈلسٹ لکشیا کا مقابلہ جمعہ کو کوارٹر فائنل میں چائنیز تائپے کے 12 ویں سیڈ چو ٹیئن چن سے ہوگا۔
Published: undefined
اس سے قبل 22 سالہ لکشیا نے گروپ ایل میں جوناتھن کرسٹی اور جولین کیراگی کو شکست دی تھی۔ 28 سالہ پرنئے گروپ کے میں فیبین روتھ اور لی ڈک فاٹ کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچے تھے۔ دونوں ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی گروپ فاتح کے طور پر پری کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔
Published: undefined
بیڈمنٹن رینکنگ میں تیسرے نمبر پر قابض اور ٹوکیو 2020 کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والی چیا سوہ نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کو 21-13، 14-21، 16-21 سے شکست دی۔ ہندوستانی جوڑی پہلے سیٹ میں حاوی رہی۔ تاہم چیا سوہ نے واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ آسانی سے جیت لیا۔ فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں ملائیشیائی جوڑی نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور ساتوک-چراغ کے خلاف چار میچوں میں پہلی بار اپنے کیریئر کی نویں جیت درج کی۔پچھلے سال ایشین گیمز کے خطاب کی راہ پر ساتوک-چراغ نے سیمی فائنل میں چیا سوہ کو شکست دی تھی۔چیا سو کا سیمی فائنل میں مقابلہ چین کی ٹاپ سیڈ جوڑی لیانگ وی کینگ اور وانگ چانگ سے ہوگا۔
Published: undefined
خواتین کے سنگلز زمرے میں چین کی ہی بِنگ جیاؤ نے سندھو کو 2-0 سے شکست دی۔ سندھو کو پہلے گیم میں ہی بِنگ جیاؤ سے 21-19 اور دوسرے گیم میں 14-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بنگ جیاو نے لا چیپل ایرینا میں 56 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں سندھو کو 2-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined