نئی دہلی: کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے منگل (6 اگست) کو کوارٹر فائنل میچ میں جیت پر ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو مبارکباد دی۔ پرینکا گاندھی نے کہا، ’’شاباش ونیش پھوگاٹ۔ میں جانتی ہوں کہ آپ کے لیے یہ محض ایک سخت اولمپک مقابلہ نہیں ہے۔ آپ نے نہ صرف دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دی بلکہ یہ آپ کی میدان میں اور باہر کی جدوجہد کی بھی فتح ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سوْشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’شاباش ونیش پھوگاٹ۔ میں جانتی ہوں کہ آپ کے لیے یہ صرف ایک سخت اولمپک مقابلہ نہیں ہے۔ آپ نے نہ صرف عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دی بلکہ یہ آپ کی میدان میں اور باہر کی جدوجہد کی فتح ہے۔ آج پوری دنیا آپ کے ہاتھوں میں لہراتا ہوا ترنگا دیکھ رہی ہے۔ آپ اس ملک کا فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس کی خواتین کے 50 کلوگرام ریسلنگ کے کوارٹر فائنل میچ میں یوکرین کی اوسانا لیواچ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ کوارٹر فائنل میں جاپان کی یوئی سوساکی کو 3-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کرنے والی ونیش نے آٹھویں سیڈ پہلوان کو 7-5 سے شکست دی۔ 29 سالہ ونیش اپنا تیسرا اولمپکس کھیل رہی ہیں اور وہ تمغے سے صرف ایک جیت دور ہیں۔ ان کا سیمی فائنل میچ آج رات کھیلا جائے گا جس میں انہیں کیوبا کی یوسنلیس گزمین لوپیز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا