کھیل

پیرس پیرالمپکس: ریکارڈ 29 تمغوں کے ساتھ ہندوستان کی مہم اختتام پذیر

پیرس پیرالمپکس 2024 میں ہندوستان کی مہم اختتام پذیر ہو چکی ہے اور ملک کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 29 تمغے جیتے، جن میں 7 طلائی، 9 نقرئی اور 13 کانسے کے تمغے شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>پیرالمپکس 2024 میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے ہروندر سنگھ / Getty Images</p></div>

پیرالمپکس 2024 میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے ہروندر سنگھ / Getty Images

 
Steph Chambers

نئی دہلی: پیرس پیرالمپکس 2024 کی مہم اپنے اختتام کو پہنچی، جس میں ہندوستان نے اپنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 29 تمغے جیتے ہیں، جن میں 7 طلائی، 9 نقرئی اور 13 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ یہ تعداد ہندوستان کے پیرالمپک کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے اور قوم کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پیرس پیرالمپکس 2024 کا ہندوستانی مہم اتوار کو اختتام پذیر ہوئی، جب پوجا اوجھا آخری کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتریں۔ اوجھا خواتین کی کایاک 200 میٹر کے فائنل میں کوالیفائی نہ کر سکیں اور مقابلے سے باہر ہو گئیں۔ ان 29 تمغوں کی بدولت، ہندوستان پوائنٹس ٹیبل میں 18 ویں مقام پر رہا۔ دوسری جانب، پاکستان جو اس ایونٹ میں شریک تھا، صرف ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ 79 ویں مقام پر مشترکہ طور پر آخری پوزیشن پر رہا۔

Published: undefined

ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنی شاندار محنت اور عزم کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو مضبوط کیا ہے۔ مختلف کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جن میں ایتھلیٹکس، سوئمنگ، اور شوٹنگ شامل ہیں۔ ان کھیلوں میں کھلاڑیوں نے نہ صرف ذاتی بلکہ عالمی سطح پر بھی نئے ریکارڈ قائم کیے، جو کہ ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان نے 2024 کی پیرالمپکس مہم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سوئٹزرلینڈ، بیلجیم، جنوبی کوریا، ترکی، ارجنٹائن جیسے بڑے نام والے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پیرس پیرا گیمز میں دنیا کے ٹاپ 20 ممالک میں شامل رہا۔

ہندوستان کے مقابلے میں پیرالمپکس کے روایتی ٹاپ ممالک جیسے چین، برطانیہ، امریکہ، اٹلی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹاپ 10 ممالک میں جگہ بنائی۔ پیرس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ہندوستان 2028 کے لاس اینجلس پیرا گیمز میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا خواہاں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined