ٹوکیو: ہاکی میں ہندوستان کے 41 سال بعد اولمپک تمغہ جینے پر ملک بھر میں خوش کا ماحول ہے، وہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹیم انڈیا کو مبارک باد پیش کی ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جرمنی کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔
Published: undefined
صدر رام ناتھ کووند نے کہا، ’’ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم کو 41 سال بعد ہاکی میں اولمپک میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ ٹیم نے غیر معمولی مہارت، لچک اور جیت کے عزم کا مظاہرہ کیا۔ یہ تاریخی فتح ہاکی میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گی اور نوجوانوں کو کھیل میں آگے بڑھنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دے گی۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’یہ وہ تاریخ ساز دن ہے جو ہر ہندوستانی کی یادوں میں نقش رہے گا۔ ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم کو کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ اس کارنامے سے انہوں نے پوری قوم بالخصوص ہمارے نوجوانوں کے دل جیت لئے۔ ہندوستان کو ہماری ہاکی ٹیم پر فخر ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد! یہ ایک عظیم لمحہ ہے، پورے ملک کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔ آپ اس فتح کے مستحق ہو۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ بلجیم سے سیمی فائنل مقابلہ میں ہار جانے کے بعد ہندوستانی ہاکی ٹیم کانسہ کے تمغہ کے لئے جرمنی سے مقابلہ کرنے کے لئے اتری تھی۔ اس مقابلہ کو ہندوستان نے 4 کے مقابلہ 5 گول سے جیت لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز