کھیل

کھیلو انڈیا چمپئن: ماہی راگھو کوارٹر فائنل میں، گرگی تومر کو دی شکست

سال 2020 میں منعقد کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کی چمپئن ماہی سبھی کی امیدوں پر کھری اتریں اور خواتین کے 63 کلو گرام وزن زمرے کے شروعاتی دور کے مقابلے میں سبھی ججوں کا فیصلہ جیتتے ہوئے شاندار جیت درج کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سونی پت: ہریانہ کی مکے باز ماہی راگھو نے چوتھی جونیئر گرلز نیشنل باکسنگ شمپئن شپ میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے سونی پت واقع دلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) میں جاری اس ٹورنامنٹ کے دوسرے دن دلی کی گرگی تومر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ سال 2020 میں منعقد کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کی چمپئن ماہی سبھی کی امیدوں پر کھری اتریں اور خواتین کے 63 کلو گرام وزن زمرے کے شروعاتی دور کے مقابلے میں سبھی ججوں کا فیصلہ جیتتے ہوئے شاندار جیت درج کی۔ ماہی نے گزشتہ سال سویڈن میں گولڈن گرل چمپئن شپ میں بھی ملک کی قیادت کی تھی اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

Published: undefined

ماہی کے علاوہ تنو (52 کلوگرام)، رودرکا (70 کلوگرام) نے بھی ہریانہ کے لئے جیت کی رفتار بڑھائی اور اپنے اپنے وزن زمرے کے اگلے دور میں داخلہ حاصل کیا۔ وہیں منگل کو مہاراشٹر کے بھی تین مکے باز بھی فاتح اعلان کئے گئے۔ سرشٹی رسکر نے مہاراشٹر کے لئے فاتحانہ مہم کا آغاز کیا۔ رسکر نے 57 کلوگرام وزن زمرے کے شروعاتی مقابلے میں آسام کی منالیشا باسمتاری کے خلاف یکطرفہ انداز میں 5-0 سے جیت حاصل کی۔ اس کے علاوہ ثنا جونزالویس (63 کلوگرام) اور جاگرتی دونوں (70 کلوگرام) نے پہلے دور کے مقابلوں میں بالترتیب: گجرات کی جھانوی سرولیا اور تامل ناڈو کی شریمتھی ایس کو ہرایا۔

Published: undefined

دوسرے دن چوتھی جونیئر گرلز نیشنل چیمپیئن شپ میں 29 میچ کھیلے گئے جبکہ تیسرے جونیئر بوائز نیشنل چیمپیئن شپ کے تحت 65 میچ کھیلے گئے۔ اس ٹورنامنٹ میں لگ بھگ 500 باکسر (298 لڑکے اور 201 لڑکیاں) اپنی موجودگی درج کرا رہے ہیں۔ موجودہ چمپئن شپ عالمی باکسنگ ریگولیٹری باڈی۔ اے آئی بی اے کے شروع کئے گئے نئے وزن زمرے کے ساتھ کھیلی جارہی ہے۔ مردوں کے ایونٹ میں 13 زمرے اور خواتین کے لئے 12 زمرہ جات میں مقابلے ہو رہے ہیں۔ یہ انعقاد 2021 کے اے ایس بی سی یوتھ اور جونیئر باکسنگ چمپئن شپ کے لئے سلیکشن ٹورنامنٹ بھی ہے، جو 17 سے 31 اگست تک دبئی میں ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined