پیرس پیرالمپکس 2024 میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی آج بھی جاری رہی۔ جمعہ کے روز مردوں کے ہائی جمپ ٹی64 مقابلے میں ہندوستانی پیرا اتھلیٹ پروین کمار (ٹی44) نے ایشیائی ریکارڈ توڑ کر طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ پیرس پیرالمپکس میں ہندوستان کا یہ چھٹا طلائی تمغہ ہے اور پہلی مرتبہ ہے جب ہندوستان کو پیرالمپکس کھیلوں میں 6 طلائی تمغے حاصل ہوئے ہوں۔ اس طرح ہندوستان نے ٹوکیو پیرالمپکس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جب ہندوستانی کھلاڑیوں نے 5 طلائی تمغے حاصل کیے تھے۔
Published: undefined
21 سالہ پروین کمار نے 2.08 میٹر کی بہترین جمپ کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ اس ایونٹ میں امریکہ کے ڈیریک لاکیڈنٹ کو نقرئی تمغہ اور ازبکستان کے ٹیمبوربیک گیاجوو کو کانسہ کا تمغہ حاصل ہوا ہے۔ ڈیریک کا بیسٹ 2.06 میٹر رہا، جبکہ ٹیمبوربیک کا بیسٹ 2.03 میٹر رہا۔ چھوٹے پیر کے ساتھ پیدا ہوئے پروین نوئیڈا کے رہنے والے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ٹی64 میں وہ اتھلیٹ حصہ لیتے ہیں جن کے ایک پیر کے نچلے حصے میں معمولی طور سے موومنٹ کم ہوتا ہے یا گھٹنے کے نیچے ایک یا دونوں پیر نہیں ہوتے۔
Published: undefined
بہرحال، پروین کمار کے طلائی تمغہ کے ساتھ ہی پیرس پیرالمپکس 2024 میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد اب 26 ہو گئی ہے۔ موجودہ پیرالمپکس گیمز میں اتھلیٹکس میں یہ ہندوستان کا 14واں تمغہ بھی ہے۔ ہندوستان اب تک 6 طلائی تمغے، 8 نقرئی تمغے اور 12 کانسے کے تمغے جیت کر تمغوں کی فہرست میں 14ویں مقام پر پہنچ چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: محمد تسلیم