کھیل

پیرس پیرالمپکس 2024 کا شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز، سُمت اور بھاگیہ شری نے لہرایا ترنگا

چیمپس الیسیز پر عظیم پریڈ میں دنیا بھر سے 184 ممالک کے نمائندگان شامل ہوئے جبکہ تقریب میں تقریباً 6 ہزار ایتھلیٹ اور افسران موجود تھے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 
u

پیرس پیرالمپکس 2024 کا افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی آغاز ہو چکا ہے۔ 28 اگست کی دیر رات پلیس ڈے لا کانکارڈ (پیرس کا سب سے بڑا اسکوائر) اور چیمپس الیسیز میں شاندار طریقے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کا نظارہ پوری دنیا نے کیا۔ اس موقع پر ہندوستان کے پرچم بردار جیلون تھرور سمت انتل اور شاٹ پُٹ اسٹار بھاگیہ شری جادھو ترنگا لہراتے ہوئے تقریب میں داخل ہوئے جبکہ ان کے پیچھے پورا ہندوستانی دستہ تھا۔

Published: undefined

پیرس پیرالمپکس کا آغاز مشہور چیمپس الیسیز پر عظیم پریڈ سے ہوا جس میں دنیا بھر سے 184 ممالک کے نمائندگان شامل ہوئے۔ اس تقریب میں تقریباً 6 ہزار ایتھلیٹ اور افسران نے شرکت کی۔ ہندوستان کی بات کی جائے تو اس کے وفد کے 30 سے زیادہ اراکین نے پیرس کے اہم عوامی مقام پلیس ڈے لا کانکارڈ پر ہوئے نیشنس پریڈ میں حصہ لیا۔

Published: undefined

ہندوستان کا 84 رکنی دستہ فرانس میں 12 کھیلوں کے مقابلوں میں زور آزمائی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پیرا بیڈمنٹن اور پیرا شوٹنگ میں بالترتیب 13 اور 10 ایتھلیٹ پیرالمپک پوڈیم کے لیے ہدف رکھیں گے۔ پیرالمپک کھیلوں میں ہندوستان پہلی بار پیرا سائکلنگ، پیرا جوڈو اور پیرا روئنگ میں شرکت کرے گا۔ ایتھلیٹ پیرا تیراندازی، یپرا کینو، پیرا پاور لفٹنگ، پیرا تیراکی، پیرا ٹیبل ٹینس اور پیرا تائکوانڈو میں بھی حصہ لیں گے۔

Published: undefined

غور طلب رہے کہ اس مرتبہ ہندوستان نے 84 اراکین پر مشتمل اپنا سب سے بڑا دستہ پیرالمپکس کھیلوں کے لیے بھیجا ہے۔ سال 2021 میں ٹوکیو پیرالمپکس میں ملک کے 54 کھلاڑیوں نے 9 کھیلوں میں حصہ لیا تھا۔ اس دوران ہندوستان کی جھولی میں کُل 19 میڈل (5 طلائی، 8 نقرئی، 6 کانسہ) آئے تھے جو کہ اب تک سب سے بہتر مظاہرہ تھا۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ اس مرتبہ پیرس میں ہندوستانی ایتھلیٹس اس ریکارڈ کو اور بہتر کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined