کھیل

پیرس اولمپکس: ونیش کے تمغے پر فیصلہ آج متوقع، آئی او سی کی جانب سے ہریش سالوے پیش کریں گے موقف

سی اے ایس کی سماعت پہلے جمعرات کو ہی ہونی تھی۔ کھیلوں کی ثالثی عدالت نے ونیش کی پیروی کے لیے 4 وکلاء کی پیشکش کی تھی۔ لیکن ہندوستانی ٹیم نے سماعت کے لیے ہندوستانی وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت مانگا

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا

 

پیرس: پیرس اولمپکس میں ہندوستان کی اسٹار خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کی درخواست پر اب جمعہ کو سماعت ہوگی۔ انہوں نے اپنی نااہلی کے خلاف سی اے ایس میں اپیل دائر کی تھی جسے سماعت کے لیے قبول کر لیا گیا۔ اس میں انہوں نے مشترکہ چاندی کا تمغہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسپورٹس کورٹ نے ونیش کو سماعت کے لیے اپنا وکیل مقرر کرنے کا موقع دیا ہے۔ سماعت ہندوستانی وقت کے مطابق تقریباً 1:30 بجے ہوگی۔

Published: undefined

دراصل، سی اے ایس میں سماعت پہلے جمعرات کو ہی ہونی تھی۔ کھیل کی ثالثی عدالت نے ونیش کی نمائندگی کے لیے 4 وکلاء کی پیشکش کی تھی، جن کے نام جوئل مونلوئس، ایسٹیلے ایوانوا، ہیبن ایسٹیلے کم اور چارلس ایمسن ہیں۔ یہ تمام پیرس 2024 اولمپکس کے لیے سی اے ایس کے مفت وکیل ہیں۔ لیکن ہندوستانی ٹیم نے سماعت کے لیے ہندوستانی وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت مانگا۔ اس پر عدالت نے انہیں مہلت دیتے ہوئے سماعت اگلے روز یعنی جمعہ تک ملتوی کر دی۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق، ونیش پھوگٹ نااہلی کیس میں ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ہندوستان کے سابق سالیسٹر جنرل اور کنگ کے وکیل ہریش سالوے آج سی اے ایس کے سامنے پیش ہوں گے۔ سالوے کو آج پیرس کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے سماعت میں ورچوئل طور پر حاضر ہونا پڑے گا۔ سالوے کو اس معاملے کے بارے میں بتایا گیا ہے اور ان کا نام آئی او اے کے وکیل کے طور پر سی اے ایس کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، فیصلہ جمعہ کو ہی آ سکتا ہے لیکن اگر جج کو لگتا ہے کہ انہیں مزید سماعت کی ضرورت ہے تو کوئی اور تاریخ دی جا سکتی ہے۔ تاہم، زیادہ تر سی اے ایس کیسوں میں فیصلہ سماعت کے دن ہی سنا دیا جاتا ہے۔

کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹ (سی اے ایس) ایک آزاد ادارہ ہے جسے دنیا بھر میں کھیلوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کا کام کھیلوں سے متعلق تمام قانونی تنازعات کو حل کرنا ہے۔ اسے 1984 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا صدر دفتر لوزان، سوئٹزرلینڈ میں ہے اور اس کی عدالتیں نیویارک سٹی، سڈنی اور لوزان میں واقع ہیں۔ موجودہ اولمپک میزبان شہروں میں بھی عارضی عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں اس بار پیرس میں سی اے ایس کا قیام عمل میں آیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اولمپکس میں ہندوستان کی امیدوں کو اس وقت جھٹکا لگا جب ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ 50 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ زمرے کے فائنل میچ سے محض چند گھنٹے قبل ونیش کا وزن تقریباً 100 گرام زیادہ پایا گیا۔ ونیش کے پاس طلائی تمغہ جیتنے کا موقع تھا لیکن وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے فائنل میچ سے چند گھنٹے قبل ہی اسے نااہل قرار دے دیا گیا۔ ایسی صورت حال میں، قوانین کی وجہ سے، وہ سیمی فائنل جیتنے کے بعد بھی تمغہ سے محروم رہیں لیکن اب کیس سی اے ایس میں جانے کے بعد ونیش کی میڈل حاصل کرنے کی امید پھر سے جگمگائی ہے۔

Published: undefined

ونیش پھوگاٹ نے منگل کو 50 کلوگرام وزن کے زمرے میں تین میچ کھیلے۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں ٹوکیو اولمپک چیمپئن یوئی سوساکی کو 3-2 سے شکست دی۔ اس نے کوارٹر فائنل میں یوکرائنی خاتون ریسلر اوکسانا لیواچ کو 7-5 سے اور سیمی فائنل میں کیوبا کے پہلوان یوزنیلیس گزمین کو 5-0 سے شکست دی۔ اس کے بعد گولڈ میڈل کے لیے امریکی ریسلر سارہ سے مقابلہ ہونا تھا۔

Published: undefined

وینیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ جانکاری انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے دی۔ ونیش پھوگٹ نے کہا، ’’ماں کشتی مجھ سے جیت گئی، میں ہار گئی، معاف کرنا۔ آپ کا خواب، میری ہمت، سب ٹوٹ گئے۔ میرے پاس اب اس سے زیادہ طاقت نہیں ہے۔ الوداع ریسلنگ 2001-2024۔‘‘ انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سب کی مقروض رہیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined