کھیل

پیرس اولمپکس: رمیتا-ارجن اور ایلاویلن-سندیپ 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم میں 6ویں اور 12ویں مقام رہے

ہندوستان 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکا اور اس کی پہلے ہی دن تمغے کے ساتھ شروعات کرنے کی امید پر پانی پھر گیا ہے کیونکہ شوٹنگ میں ہندوستان کی شروعات خراب رہی

<div class="paragraphs"><p>پیرس اولمپکس / آئی اے این ایس</p></div>

پیرس اولمپکس / آئی اے این ایس

 

چیٹوروکس: ہندوستان 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکا اور اس کی پہلے ہی دن تمغے کے ساتھ شروعات کرنے کی امید پر پانی پھر گیا ہے کیونکہ شوٹنگ میں ہندوستان کی شروعات خراب رہی۔

رمیتا جندال-ارجن بابوٹا اور ایلاوینل والاریوان-سندیپ سنگھ کی دو جوڑیاں ہفتہ کو پیرس اولمپکس میں 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم کوالیفکیشن راؤنڈ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں۔

Published: undefined

رمیتا اور ارجن نے 30 شاٹس کی سیریز میں کل 628.7 کا اسکور کیا، جبکہ ایلاوینل والاریون اور سندیپ سنگھ کی دوسری ہندوستانی ٹیم 626.3 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر رہی۔

چین، کوریا، جرمنی اور قازقستان 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم میڈل میچز میں مدمقابل ہوں گے۔ درجہ بندی میں صرف سرفہرست چار ٹیمیں ہی میڈل راؤنڈ میں آگے بڑھیں گی، پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں گولڈ میڈل کے لیے مقابلہ کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined