پیرس: ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار لکشیا سین اتوار کو پیرس اولمپکس میں مردوں کے سنگلز سیمی فائنل میں ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن سے ہار گئے۔ پیرس اولمپکس کا 9واں دن ہندوستان کے لیے خراب رہا اور ہاکی کے علاوہ دیگر کھیلوں میں ہندوستان بیک فٹ رہا۔ باکسنگ کے بعد ہندوستان کو بیڈمنٹن میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور ایکسلسن نے لا چیپل ایرینا میں 54 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں لکشیا کو 22-20، 21-14 سے شکست دی۔
Published: undefined
تیس سالہ ایکسلسن پیر کو گولڈ ٹائٹل کے مقابلے میں تھائی لینڈ کے کنلاوت وٹیڈسرن کا مقابلہ کریں گے۔ دوسری جانب لکشیا کا پیر کو کانسے کے تمغے کے مقابلے میں ملائیشیا کے لی جی جیا سے بھی مقابلہ ہوگا۔
لکشیا کے پاس اولمپکس میں مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔ لکشیا نے سیمی فائنل میچ کے دونوں گیمز میں زبردست برتری حاصل کی۔ ایکسلسن پہلے گیم میں 15-9 اور دوسرے گیم میں 7-0 سے پیچھے ہو گئے تھے لیکن آخر میں دونوں مرتبہ انہوں نے ہی جیت حاصل کی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ لکشیا سین اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچ کر پہلے ہندوستانی انفرادی مرد شٹلر بن کر پہلے ہی تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ اب وہ اولمپک تمغہ جیتنے والے ہندوستان کے پہلے مرد شٹلر بن کر مزید اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ اب تک، صرف سائنا نہوال (لندن 2012 میں کانسے کا تمغہ) اور پی وی سندھو (ریو 2016 میں چاندی اور ٹوکیو 2020 میں کانسے کا تمغہ) نے بیڈمنٹن میں ہندوستان کے لیے اولمپک تمغے جیتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined