پیرس اولمپکس میں 9 دن گزر چکے ہیں لیکن اب تک ہندوستان کی جھولی میں صرف 3 تمغے ہی آئے ہیں اور تینوں برانز یعنی کانسے کے ہیں۔ ہندوستانی شائقین کو اب بھی سونے اور چاندی کے تمغوں کا انتظار ہے۔ 5 اگست سے کشتی کے مقابلے شروع ہو رہے ہیں جس سے سب زیادہ تمغے کی امید کی جا رہی ہے۔ یہاں نشا دہیا پر سب کی نظریں ہیں جو آج ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا کر تمغہ جیتنے کی طرف اپنا قدم بڑھا سکتی ہیں۔
Published: undefined
9ویں دن بیڈمنٹن مقابلے میں لکشیہ سین کا سیمی فائنل میں وکٹر ایکسلیسن سے شکست کھانا کافی مایوس کن رہا، اگر وہ مقابلہ جیت جاتے تو کم سے کم چاندی اور فائنل جیتنے پر سونے کا تمغہ ہندوستان کی جھولی میں آتا۔ حالانکہ لکشیہ کے پاس برانز میڈل جیتنے کا موقع ابھی بھی ہے جب وہ ملیشیا کے جی جیا لی سے مقابلہ کریں گے۔
Published: undefined
آج کے مقابلوں کی بات کی جائے تو ایتھلیٹکس میں 400 میٹر دوڑ میں کرن پہل ایکشن میں نظر آئیں گی جبکہ نیشنل ریکارڈ ہولڈر اور 2022 ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ اویناش ساولے 3000 میٹر اسٹیپل چیز میں دعویداری پیش کریں گے۔ ٹیبل ٹینس میں منیکا بترا اور دیگر خواتین کھلاڑی دوبارہ میدان میں نظر آئیں گی۔ اس مرتبہ وہ خواتین کے ٹیم مقابلے میں اپنی دعویداری پیش کریں گی۔ شوٹنگ میں مکسڈ اسکیٹ ٹیم کا کوالیفکیشن راؤنڈ ہوگا۔
Published: undefined
10ویں دن کا ہندوستانی شیڈول:
مکسڈ اسکیٹ ٹیم کوالیفکیشن راؤنڈ: ماہیشوری چوہان اور اننت جیت سنگھ – دوپہر 12.30 بجے سے
منیکا بترا/شریجا اکولا/ارچنا کامت بمقابلہ رومانیہ: خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم – دوپہر 1.30 بجے
ویمنس سیلنگ ڈِنگی ریس 9 اور 10 میں نیترا کُمانن – دوپہر 3.35 بجے
مینس سیلنگ ڈنگی ریس 9 اور 10 میں وشنو سرونن – شام 6.10 بجے
لکشیہ سین بمقابلہ جی جیا لی: مینس سنگلز برانج میڈل میچ – شام 6 بجے سے
کشتی: نشا دہیا بمقابلہ سووا رِزکو ٹیٹیانا: ویمنس 68 کیلوگرام فری اسٹائل کشتی – شام 6.30 بجے
نشا دہیا اگر کوارٹر فائنل میں پہنچتی ہیں تو وہ میچ شام 7.50 بجے ہوگا۔
کرن پہل: ویمنس 400 میٹر راؤنڈ 1 – دوپہر 3.25 بجے
اویناس سابلے: مینس اسٹیپل چیز 3,000 میٹر پہلا راؤنڈ – رات 10.34 بجے
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined