کھیل

پیرس اولمپکس اختتامی تقریب: 100 سے زیادہ عالمی شہرت یافتہ فنکار دیں گے پرفارمنس، آسمان میں ہوگا لائیو شو

تقریباً 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی صلاحیت والے اسٹاڈ ڈی فرانس اسٹیڈیم میں 12 اگست رات کو 12.30 بجے تقریب کا آغاز ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>پیرس اولمپک 2024، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پیرس اولمپک 2024، تصویر سوشل میڈیا

 

26 جولائی سے شروع ہونے والا پیرس اولمپکس 2024 اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ افتتاحی تقریب کی طرح ہی اب اس کے اختتامی تقریب پر بھی پوری دنیا کی نظر ہوگی۔ جس طرح افتتاحی تقریب کے وقت کھلاڑیوں کی پریڈ سین ندی پر کرائی گئی تھی اب اختتامی تقریب کے دوران کیا کچھ نیا ہونے والا ہے اس کی جستجو شائقین میں ہے۔ تقریب میں 100 سے زیادہ عالمی شہرت یافتہ فنکار اپنی پرفارمنس دیں گے جس میں ایکروبیٹ، ڈانسر اور سرکس کے آرٹسٹ شامل ہیں۔ موسیقی کی تقریب میں اِسنوپ ڈاگ، سیلن ڈیون، بِلی اِلیش اور ریڈ چلی پیپرس نامی راک بینڈ اپنی پرفارمنس دینے والے ہیں۔ اختتامی تقریب کے آرگنائزرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔

Published: undefined

اختتامی تقریب پیرس کے سب سے بڑے اسٹیڈیم اسٹاڈ ڈی فرانس میں منعقد ہوگی۔ اس اسٹیڈیم میں ایک ساتھ تقریباً 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی صلاحیت ہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق 12 اگست کو رات 12.30 بجے اختتامی تقریب کا آغاز ہوگا جو 2 گھنٹے تک چلنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

تقریب میں پرانی روایت کے تحت 2028 لاس اینجلز اولمپکس کے آرگنائزرس کو اولمپک کا پرچم دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امریکی موسیقار ‘HER’ امریکی قومی ترانہ (National Anthem)  گائیں گی۔ آسمان میں بھی پرفارمنس ہوگی۔ افتتاحی تقریب کی طرح ہی اس میں بھی ایک ڈاکیومنٹری دکھائی جائے گی جس میں ماضی، حال اور مستقبل کی ایک جھلک ہوگی۔

Published: undefined

ہندوستان کی بات کی جائے تو جہاں ایک طرف افتتاحی تقریب میں پی وی سندھو اور شرت کمل کو پرچم بردار بنایا گیا تھا تو وہیں اختتامی تقریب میں منو بھاکر اور پی آر شریجیش کو ملک کا پرچم بردار بنایا گیا ہے۔ منو بھاکر نے 2 برانز میڈل جیتے ہیں جبکہ شریجیش برانز میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined