کھیل

پیرس اولمپکس: کشتی میں کوارٹر فائنل میں امن سہراوت کا کمال، تمغے سے محض ایک جیت دور

ہندوستان پہلوان امن سہراوت نے پیرس اولمپکس 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو 57 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں البانیہ کے زیلمخان ابکاروف کو شکست دی

<div class="paragraphs"><p>امن سہراوت / Getty Images</p></div>

امن سہراوت / Getty Images

 
PUNIT PARANJPE

پیرس: ہندوستان پہلوان امن سہراوت نے پیرس اولمپکس 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو 57 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں البانیہ کے زیلمخان ابکاروف کو شکست دی۔ ہندوستان کی انشو ملک نے بھی جمعرات کو ہی مقابلہ کیا لیکن انہیں اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ انشو ملک کو امریکہ کی ہیلن میرولیس نے شکست دی۔

Published: undefined

امن سہراوت نے کوارٹر فائنل میں شروع سے ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ کیا۔ دوسری جانب زیلمخان ابکاروف دفاعی انداز میں نظر آئے۔ امن نے ابکاروف کے لگاتار دفاعی انداز کا فائدہ اٹھایا اور ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ اس کے بعد امن نے دو پوائنٹس کا داؤ لگایا اور 3-0 سے آگے ہو گئے اور ان کی یہ برتری پہلے راؤنڈ کے آخر تک برقرار رہی۔

Published: undefined

دوسرے راؤنڈ میں امن سہراوت کے حملے میں مزید شدت آ گئی اور دوسرے ہی منٹ میں انہوں نے داؤ لگاکر ابکاروف کو تین بار پلٹ دیا۔ اسی تسلسل میں امن نے البانیائی پہلوان کو ایک بار الٹا بھی گھما دیا۔ اس طرح انہوں نے 8 پوائنٹس حاصل کیے۔ جیسے ہی امن کو اس داؤ پر 8 پوائنٹس حاصل ہوئے ان کی برتری 11-0 ہو گئی اور انہیں تکنیکی برتری کی بنا پر فاتح قرار دیا گیا۔

Published: undefined

قبل ازیں امن سہراوت نے پری کوارٹر فائنل میں مقدونیہ کے ولادیمیر ایگوروف کو شکست دی۔ میچ میں سخت مقابلے کی توقع تھی لیکن ہندوستانی پہلوان کے ارادے کچھ اور ہی تھے۔ امن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت تیزی سے پوائنٹس حاصل کیے اور 10-0 کی برتری حاصل کر لی۔ ریفری نے فوری طور پر میچ کو روک دیا اور امن سہراوت کو فاتح قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ ریسلنگ میں اگر کوئی پہلوان 10-0 کی برتری حاصل کرتا ہے تو اسے تکنیکی برتری کی بنا پر فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined