کھیل

پیرس اولمپکس: ثالثی عدالت میں 4 مفت وکلاء کر رہے ونیش پھوگاٹ کی پیروی، چاندی کے تمغہ پر ہوگا فیصلہ

ونیش پھوگاٹ کو 50 کلو گرام فری اسٹائل کشتی مقابلے کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔ ایسا فائنل میں اُن کے پہنچنے کے بعد وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، سی اے ایس / تصویر آئی اے این ایس، سوشل میڈیا</p></div>

ونیش پھوگاٹ، سی اے ایس / تصویر آئی اے این ایس، سوشل میڈیا

 

پیرس: پیرس اولمپکس میں کشتی کے مقابلہ میں فائنل میں پہنچنے والی ہندوستانی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کو اضافی وزن کی بنیاد پر نااہل قرار دینے کے معاملہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 4 وکیل ہندوستانی پہلوان کی نمائندگی کریں گے اور ونیش کے تمغے پر  24 گھنٹے کے اندر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کل پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لئے اس وقت ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب ونیش پھوگاٹ کو 50 کلو گرام فری اسٹائل کشتی مقابلے کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔ ایسا فائنل میں اُن کے پہنچنے کے بعد وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ونیش نے اس فیصلے کے خلاف کھیل سے متعلق ثالثی کرانے والی عدالت (کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹس، سی اے ایس) میں اپیل دائر کی ہے۔ دریں اثنا، آج (8 اگست) ونیش نے انتہائی دکھی دل کے ساتھ ریسلنگ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

جوئل مونلوئس، ایسٹل ایوانوا، ہیبن ایسٹل کم اور چارلس ایمسن سی اے ایس (کھیلوں کے لیے ثالثی کی عدالت) کی سماعت میں ونیش پھوگاٹ کی نمائندگی کرنے والے وکیل ہوں گے۔ وہ پیرس 2024 کے اولمپکس کے لیے پیرس بار کے مفت خدمات دینے والے وکلاء ہیں۔

ونیش نے بدھ کو اولمپک فائنل سے اپنی نااہلی کے خلاف سی اے ایس سے اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں چاندی کا مشترکہ تمغہ دیا جائے۔ اولمپک گیمز یا افتتاحی تقریب سے پہلے 10 دن کی مدت کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک ایڈہاک ڈویژن برائے ثالثی (سی اے ایس) قائم کیا گیا ہے جو ان کے اپیل کئے جانے کے 24 گھنٹے کے اندر فیصلہ سنائے گا۔

Published: undefined

کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹ (سی اے ایس) ایک آزاد ادارہ ہے جسے دنیا بھر میں کھیلوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کا کام کھیلوں سے متعلق تمام قانونی تنازعات کو حل کرنا ہے۔ 1984 میں قائم ہونے والا بین الاقوامی ادارہ کھیلوں سے متعلق تنازعات کو ثالثی کے ذریعے حل کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کا صدر دفتر لوزان، سوئٹزرلینڈ میں ہے اور اس کی عدالتیں نیویارک سٹی، سڈنی اور لوزان میں واقع ہیں۔ موجودہ اولمپک میزبان شہروں میں بھی عارضی عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined