کھیل

پیرس اولمپک 2024: خاتون شوٹر منو بھاکر نے دی ہندوستان کو پہلی خوشخبری، 10 ایم ایئرپسٹل کے فائنل میں داخل

ہندوستان کی خاتون شوٹر منو بھاکر نے 10 ایم ایئر پسٹل کے کوالیفائنگ مقابلے میں تیسرے مقام پر رہتے ہوئے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے، رِدم سانگوان بدقسمت رہے جو کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>خاتون شوٹر منو بھاکر، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/JioCinema">@JioCinema</a></p></div>

خاتون شوٹر منو بھاکر، تصویر @JioCinema

 

پیرس میں جاری اولمپک 2024 میں ہندوستان کے لیے پہلی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ خاتون شوٹر منو بھاکر نے 10 ایم ایئر پسٹل کے کوالیفائنگ مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے فائنل میں داخلہ پا لیا ہے۔ انھوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 مرتبہ 10 پوائنٹس پر نشانہ لگایا، جو کہ اس مقابلے میں شامل سبھی کھلاڑیوں میں بیشتر ہے۔ انھوں نے مجموعی طور پر 60 نشانے لگائے جس میں 580 پوائنٹس حاصل ہوئے۔ ہنگری کی میجر ویرونیکا اور کوریا کی اوہ یے جِن 582-582 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے مقام پر رہیں۔

Published: undefined

10 ایم ایئر پسٹل کے کوالیفائنگ مقابلے میں ہندوستان کی خاتون شوٹر سانگوان رِدم نے بھی حصہ لیا تھا، لیکن وہ بدقسمت رہیں اور کوالفائنگ مقابلے میں ہی باہر ہو گئیں۔ انھوں نے 60 نشانے لگاتے ہوئے 573 پوائنٹس حاصل کیے اور 15ویں مقام پر رہیں۔ فائنل میں انٹری کے لیے آٹھویں مقام تک رینکنگ حاصل کرنا ضروری تھا جس سے وہ 4 پوائنٹس پیچھے رہ گئیں۔ دوسری سیریز میں لگائے گئے 10 نشانوں نے انھیں فائنل سے دور کر دیا، کیونکہ انھوں نے اس سیریز میں 100 میں سے محض 92 پوائنٹس حاصل کیے۔ 6 نشانوں میں انھوں نے 9-9 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ ایک نشانہ 8 پوائنٹس پر لگا۔

Published: undefined

جہاں تک 10 ایم ایئر پسٹل کے خاتون زمرہ سے فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑیوں کی بات ہے، ہندوستان، ہنگری اور کوریا کے علاوہ چین، ویتنام اور ترکی کے کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی پیش کر رسائی حاصل کر لی ہے۔ چین اور کوریا کی 2-2 کھلاڑیوں نے فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے، باقی ممالک کی ایک ایک کھلاڑی کوالیفائی کر پائی ہیں۔ فائنل مقابلہ 28 جولائی یعنی کل ہندوستانی وقت کے مطابق 4 بجے کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined