نئی دہلی: ہندوستان کے 117 کھلاڑی پیرس اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے کے لئے پہنچ چکے ہیں اور ان سے ملک کی امیدیں وابستہ ہیں۔ ہندوستان نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کل سات تمغے جیتے تھے اور انہیں حاصل کرنے والوں میں سے پانچ کھلاڑی ہی موجودہ اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں۔
Published: undefined
اسٹار جیولین تھروور نیرج چوپڑا ایک بار پھر ملک کے سب سے بڑے تمغے کی امید ہیں۔ نیرج نے ٹوکیو میں ایتھلیٹکس کے انفرادی مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ پیرس میں بھی وہ مردوں کی جیولین تھرو ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے کے لئے نیزہ پھینکیں گے۔
Published: undefined
ٹوکیو میں ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتنے والی خاتون ویٹ لفٹر میرا بائی چانو اس بار بھی 49 کلوگرام وزن کے زمرے میں ہندوستان کا چیلنج پیش کریں گی۔ میرا بائی چانو نے ہی ٹوکیو میں ہندوستان کے لئے سب سے پہلا تمغہ حاصل کیا تھا۔ خاتون باکسر لولینا بورگوہین نے ٹوکیو میں ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس بار وہ 75 کلوگرام وزن کے زمرے میں رنگ میں اتریں گی۔
Published: undefined
ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو نے ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کے سنگلز مقابلے میں ملک کو کانسی کا تمغہ دلایا تھا۔ اس بار بھی وہ اولمپک گولڈ میڈل کی ہیٹ ٹرک کرنے کی کوشش میں میدان میں اتریں گی۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے لیے ٹوکیو میں کانسی کا تمغہ جیتنا ایک جذباتی لمحہ تھا۔ یہ ٹیم ایک بار پھر میڈل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پیرس میں سخت جدوجہد کرے گی۔ تاہم خواتین کی ہاکی ٹیم اس بار کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔
Published: undefined
ٹوکیو میں ہندوستان کے لیے ریسلنگ کے دو تمغے جیتنے والے دو پہلوان اس بار اولمپکس کا حصہ نہیں ہیں۔ روی کمار دیا نے ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے 57 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ٹوکیو اولمپکس کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا بھی پیرس اولمپکس کا حصہ نہیں ہیں۔ اس بار روی کمار اور بجرنگ پونیا سلیکشن ٹرائلز میں ہارنے کے بعد اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز