کھیل

پیرس اولمپک 2024: آج ہندوستان کو سوپنل سے تمغہ کی اُمید، ہاکی میں بلجیم سے مقابلہ، نکہت زریں اور دیگر پر بھی ہوگی نظریں

جمعرات سے گولف مقابلوں کی بھی شروعات ہو رہی ہے، یہاں مردوں کے اسٹروک پلے راؤنڈ-1 میں گگن جیت بھولر اور شوبھنکر شرما ہندوستان کی طرف سے چیلنج پیش کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

ہندوستانی دستے کے لیے پیرس اولمپک میں پانچواں دن اچھا رہا۔ بدھ کے روز نشانے باز سوپنل کوسالے مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں جس سے ہندوستان کے لیے ایک اور تمغہ کی امید روشن ہو گئی ہے۔ جمعرات کو سوپنل پر سبھی کی نگاہیں ہوں گی جب وہ فائنل مقابلے میں میدان میں اتریں گے۔ وہیں گروپ بی میں ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کا مقابلہ بلجیم سے ہوگا جبکہ مکّے بازی میں نکہت زریں خواتین کے 50 کیلوگرام زمرہ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں اپنا جوہر دکھائیں گی۔

Published: undefined

علاوہ ازیں جمعرات سے گولف مقابلوں کی بھی شروعات ہو رہی ہے۔ یہاں مردوں کے اسٹروک پلے راؤنڈ-1 میں گگن جیت بھولر اور شوبھنکر شرما ہندوستان کی طرف سے چیلنج پیش کریں گے۔ ایتھلیٹکس مقابلوں کا آغاز بھی یکم اگست سے ہو رہا ہے جس میں مردوں کے 20 میٹر پیدل چال میں 3 ہندوستانی میدان میں ہیں، جبکہ خواتین کے 20 میٹر پیدل چال میں پرینکا ملک کی نمائندگی کریں گی۔ تیراندازی میں پروین جادھو مردوں کے ذاتی زمرہ میں چین کے کاؤ وین چاؤ کو ٹکر دیں گے۔

Published: undefined

پیرس اولمپک کے چھٹے دن ہندوستان کا شیڈول:

نشانے بازی:

  • مردوں کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن فائنل: سوپنل کوسالے (دوپہر 1.00 بجے سے)

  • خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن کوالیفکیشن: صفت، سامرا اور انجم مودگِل (دوپہر 3.30 بجے سے)

ہاکی:

  • ہندوستان بنام بلجیم گروپ مرحلہ مقابلہ: (دوپہر 1.30 بجے سے)

ایتھلیٹکس:

  • مرد 20 میٹر پیدل چال: پرم جیت سنگھ بشٹ، آکاش دیپ سنگھ، وکاس سنگھ (صبح 11 بجے سے)

  • خواتین 20 میٹر پیدل چال: پرینکا (دوپہر 12.50 بجے سے)

گولف:

  • مینس انڈیوجوئل اسٹروک پلے راؤنڈ-1: گگن جیت بھلّر اور شوبھنکر شرما (دوپہر 12.30 بجے سے)

مکّے بازی:

  • خاتون 50 کیلوگرام زمرہ پری کوارٹر فائنل: نکہت زریں بمقابلہ یو وو (چین) (دوپہر 2.30 بجے سے)

تیر اندازی:

  • مینس انڈویجوئل (1/32 ایلیمینیشن): پروین جادھو بمقابلہ کاؤ وین چاؤ (چین) (دوپہر 2.31 بجے سے)

کشتی رانی:

  • مینس ڈنگی ریس 1: وشنو سرونن (دوپہر 3.45 بجے سے)

  • مینس ڈنگی ریس 2: وشنو سرونن: ’ریس 1‘ کے بعد

  • ویمنس ڈنگی ریس 1: نیتھرا کُمانن (شام 7.05 بجے سے)

  • ویمنس ڈنگی ریس 2: نیتھرا کُمانن: ’ریس 1‘ کے بعد

بیڈمنٹن:

  • ویمنس سنگل راؤنڈ 16: پی وی سندھو (رات 10 بجے سے)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined