کھیل

پیرس اولمپک 2024: امید پر کھڑے اترے سوپنل، 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں جیتا کانسے کا تمغہ

سوپنل کسالے نے 451.4 پوائنٹس کے ساتھ برانز میڈل جیتا ہے، انھوں نے عالمی نمبر وَن شوٹر کو شکست دے کر یہ تمغہ اپنے نام کیا، سوپنل کسالے ہندوستان کے لیے اولمپک میڈل جیتنے والے محض ساتویں شوٹر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی شوٹر سوپنل کسالے، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ESPNIndia">@ESPNIndia</a></p></div>

ہندوستانی شوٹر سوپنل کسالے، تصویر @ESPNIndia

 

پیرس اولمپک 2024 میں ہندوستان کو آج ایک بڑی کامیابی اس وقت لگی جب شوٹر سوپنل کسالے نے کانسے کے تمغہ پر کامیابی کے ساتھ نشانہ لگایا۔ سوپنل نے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز میں یہ برانز میڈل جیتا اور ہندوستان کا پرچم پیرس میں بلند کر دیا۔

Published: undefined

سوپنل کسالے کی یہ جیت تاریخی نوعیت کی ہے، کیونکہ یہ اس زمرہ میں اولمپک میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ 29 سالہ اس نشانہ باز کا یہ پہلا اولمپک ہے اور انھوں نے برانز میڈل جیت کر ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ یہ کھلاڑی 12 سالوں سے اولمپک میں کوالیفائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اب جبکہ پیرس میں موقع ملا تو انھوں نے تاریخ رقم کر دیا۔

Published: undefined

سوپنل نے آج 451.4 پوائنٹس کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔ انھوں نے عالمی نمبر 1 شوٹر کو شکست دے کر یہ کامیابی حاصل کی۔ کسالے ہندوستان کے لیے اولمپک میڈل جیتنے والے محض ساتویں شوٹر ہیں۔ اس پیرس اولمپک میں اب تک تین شوٹرس نے ہندوستان کو تمغہ دلایا ہے۔ منو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل ذاتی اور مکسڈ ایونٹ میں برانز میڈل جیتا۔ ان کے ساتھ سربجوت نے بھی مکسڈ میں یہ تمغہ جیتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined