کھیل

پیرس اولمپک 2024: افتتاحی تقریب کا شاندار آغاز، کشتی میں سوار اتھلیٹ اور واٹر شو سے ناظرین کی آنکھیں خیرہ

پیرس میں اولمپک 2024 کی افتتاحی تقریب انتہائی دلکش اور دیدہ زیب رہی، اولمپک کی تاریخ میں پہلی بار ندی میں تقریب کا انعقاد ہوا اور کنارے موجود ناظرین نے حیرت انگیز نظارے دیکھے۔

<div class="paragraphs"><p><a href="https://x.com/Olympics">@Olympics</a></p></div>

پیرس میں اولمپک 2024 کا رنگا رنگ افتتاح ہو چکا ہے۔ سبھی ممالک کے کھلاڑی دریائے سین میں کشتی پر سوار اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انتہائی دلکش نظر آئے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز بہت شاندار رہا جس میں نہ صرف کشتی میں سوار اتھلیٹ نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی، بلکہ واٹر شو نے ناظرین کی آنکھیں خیرہ کر دی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اولمپک کی تاریخ میں پہلی بار کسی ندی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا ہے۔ پیرس میں بہنے والی دریائے سین کی لمبائی 777 کلومیٹر ہے جہاں کنارے میں موجود ناظرین اس تقریب سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ افتتاحی تقریب ندی میں اور ندی کے کنارے منعقد ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں نے اتھلیٹ ٹریک پر روایتی مارچ کی جگہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کشتی کے اندر پریڈ میں حصہ لیا۔ پریڈ کی قیادت گریس نے کی، اور پھر دوسرے نمبر پر رفیوجی اولمپک ٹیم رہی جس میں 37 اراکین شامل ہیں۔ اس کے بعد افغانستان کا اور پھر دیگر ممالک کا نمبر آیا۔

Published: undefined

ہندوستان کی بات کی جائے تو افتتاحی تقریب کی قیادت بیڈمنٹن کی مشہور خاتون کھلاڑی پی وی سندھو اور ٹیبل ٹینس کے باوقار کھلاڑی شرت کمل کرتے ہوئے نظر آئے۔ پیرس اولمپک 2024 میں ہندوستان کے مجموعی طور پر 117 اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں، لیکن افتتاحی تقریب میں صرف 78 اتھلیٹ ہی دریائے سین میں ہونے والی کشتی پریڈ میں سوار ہوئے۔ مرد اتھلیٹ اس پریڈ میں کرتا-بنڈی سیٹ میں نظر آئے، جبکہ خاتون اتھلیٹ ساڑی پہنے دکھائی دیں۔

Published: undefined

افتتاحی تقریب میں کئی مشہور و معروف ہستیوں کی شرکت کی اطلاع پہلے ہی دے دی گئی تھی۔ مثلاً مائک ٹیریکو، کیلی کلارکسن اور امریکی فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک پیٹن میننگ نے بھی اس مین شرکت کی۔ لائیو پرفارمنس یعنی براہ راست پیشکش کی بات کریں تو لیڈی گاگا نے سب سے پہلے اپنا پرفارمنس پیش کیا۔ بعد ازاں گلوکارہ سیلن ڈیون، ہالی ووڈ ریپ آرٹسٹ سنوپ ڈاگ اور سلمیٰ ہیاک جیسی باوقار ہستیوں نے ناظرین کو لطف اندوز کیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ افتتاحی تقریب کے آغاز سے عین قبل پیرس میں سبھی ہوائی اڈے بند کر دیے گئے اور ہوائی سفر پر پوری طرح سے پابندی لگا دی گئی۔ دریائے سین کے کنارے افتتاحی تقریب میں تقریباً 6 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کا پہلے ہی اندازہ پیش کیا گیا تھا۔ افتتاحی تقریب کے سیکورٹی انتظامات کے سبب ہیلی کاپٹرس بھی آسمان میں پرواز کرتے نظر آئے۔ پیرس اولمپکس میں اس مرتبہ دنیا کے 206 ممالک کی شرکت ہوئی ہے اور تقریباً 10500 اتھلیٹ حصہ لینے والے ہیں۔ یہ اتھلیٹ 32 الگ الگ کھیلوں میں حصہ لیں گے اور مجموعی طور پر 329 گولڈ میڈل داؤ پر لگے ہوں گے۔ یہ بھی ایک دلچسپ بات ہے کہ پیرس اولمپکس کے لیے تیار کیے گئے میڈلس میں ایفل ٹاور کے لوہے کا استعمال کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined