ممبئی/پیرس: ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے پیرس میں اولمپک گیمز 2024 کے آغاز کے ایک دن بعد ہندوستان کے پہلے کنٹری ہاؤس/انڈیا ہاؤس کا افتتاح کرتے ہوئے اولمپکس کو ہندوستان میں لانے کی وکالت کی۔ انہوں نے روایتی ہندوستانی انداز میں چراغ جلا کر انڈیا ہاؤس کا افتتاح کیا۔
Published: undefined
افتتاحی تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک کے مہمانوں، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے عہدیداروں اور ہندوستان کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس دوران آئی او سی کمیٹی کے رکن سیر میانگ این جی، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا، فرانس میں ہندوستان کے سفیر جاوید اشرف، بی سی سی آئی کے جے شاہ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا شامل ہوئے۔
Published: undefined
نیتا امبانی نے انڈیا ہاؤس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا، ’’اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار بنائے گئے انڈیا ہاؤس میں آپ کا استقبال ہے۔ آج ہم 2024 کے پیرس اولمپک گیمز میں ایک نیا خواب دیکھ رہے ہیں، یہ خواب 1.4 بلین ہندوستانیوں کا ہے اور وہ ہے ہندوستان کو اولمپکس میں لانے اور اولمپکس کو ہندوستان لانے کا مشترکہ خواب۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ایتھنز میں پہلی بار روشن اولمپک کی لو، ہماری قدیم سرزمین ہندوستان میں بھی روشن کی جائے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، ’’وہ دن دور نہیں جب ہندوستان اولمپک گیمز کی میزبانی کرے گا۔ انڈیا ہاؤس کے افتتاح پر یہ ہمارا اجتماعی عزم ہے۔ انڈیا ہاؤس کو ہندوستان کی اولمپک خواہشات کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے گھر سے دور ایک گھر بن جائے، ایک ایسی جگہ جہاں ہم ان کا احترام کرتے ہیں، ان کے جذبے کو سلام کرتے ہیں اور ان کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
نیتا امبانی نے کہا، ’’انڈیا ہاؤس آخری منزل نہیں ہے، یہ انڈیا کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ انڈیا ہاؤس میں، ہم پیرس کے قلب میں ہندوستان کی خوبصورتی، تنوع اور مالا مال وراثت کا تجربہ کرنے کے لیے دنیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘‘
اس موقع پر بالی ووڈ گلوکار شان نے اپنی گلوکاری سے اس موقع کو خوب محظوظ کیا۔ ڈھول کی تھاپ سے زائرین کا استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد ممبئی کے نابینا بچوں نے روایتی ہندوستانی کھیل ملاکھمب میں شاندار پرفارمنس دی۔
انڈیا ہاؤس پارک آف نیشنز کے پارک ڈی لا ویلیٹ میں واقع ہے اور 27 جولائی سے 11 اگست تک اولمپک گیمز کے دوران مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک مہمانوں کے لیے کھلا رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined