پیرس اولمپکس اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہندوستان نے اب تک صرف 3 تمغے ہی جیتے ہیں۔ ایسے میں اب سب کی نظریں اولمپکس-2020 کے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑہ پر آ کر ٹک گئی ہے جو آج جیولن تھرو (بھالا پھینک) کے فائنل مقابلے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ ان سے اس مرتبہ بھی پورا ملک طلائی تمغے کی امید لگائے بیٹھا ہے۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں شاندار مظاہرہ کر کے نیرج نے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دوسری طرف مرد ہاکی میں ہندوستانی ٹیم برانز میڈل میچ میں اسپین کے خلاف مدمقابل ہوگی۔ پچھلے اولمپک میں بھی بھارت نے برانز میڈل جیتا تھا۔
Published: undefined
آج کا ہندوستان کا شیڈول:
ویمنس انڈیوجوئل کمپٹیشن راؤنڈ 2، دوپہر 12.30 بجے دیکشا ڈاگر، ادیتی اشوک
ویمنس 100 میٹر ہرڈل دوڑ ریپچیز، دوپہر 2.05 بجے جیوتی یاراجی
بھالا پھینک فائنل، رات 11.55 بجے
مرد 57 کیلوگرام پری کوارٹر فائنل، دوپہر 2.30 بجے، امن سہراوت بمقابلہ ولادیمیر اِگورو
خاتون 57 کیلوگرام فری اسٹائل پری کوارٹر فائنل، دوپہر 2.30 بجے، انشو ملک بمقابلہ ہیلن لوئس
برانز میڈل میچ، شام 5.30 بجے، ہندوستان بمقابلہ اسپین
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز