کھیل

پیرس اولمپک 2024: منو بھاکر نے تاریخ رقم کی اور ہاکی میں بھی ہندوستانی ٹیم کو ملی کامیابی، اہم رہا آج کا دن

ہاکی میں ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں ہندوستان نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی، دونوں ہی گول کپتان ہرمن پریت نے داغے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/sportwalkmedia">@sportwalkmedia</a></p></div>

تصویر @sportwalkmedia

 

پیرس اولمپک 2024 کا چوتھا دن ہندوستان کے لیے کئی معنوں میں اہم ثابت ہوا۔ سب سے بڑی بات یہ رہی کہ ہندوستانی خاتون شوٹر منو بھاکر نے آج مکسڈ مقابلے میں کانسہ کا تمغہ حاصل کر ایک ہی اولمپک میں دو تمغے حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس تاریخی کارکردگی کے علاوہ بھی ہندوستان کو آج کچھ اہم خوشخبریاں ملیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج ہندوستان کا دن پیرس اولمپک 2024 میں کسا رہا۔

Published: undefined

منو بھاکر اور سربجوت کی جوڑی نے جیتا کانسے کا تمغہ:

30 جولائی کو منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے ہندوستان کے لیے بہت خاص بنا دیا۔ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ایونٹ میں اس جوڑی نے کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی منو بھاکر نے تاریخ رقم کر دیا۔ وہ ایک ہی اولمپک میں دو تمغہ جیتنے والی ملک کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ اس سے قبل پیرس اولمپک کے دوسرے دن انھوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل سنگل ایونٹ میں بھی کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

Published: undefined

ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہاکی مقابلہ:

ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہوئے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آئرلینڈ کو 0-2 سے شکست دی۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے ہی دونوں گول داغے اور ہندوستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار نبھایا۔ شروعاتی دو کوارٹر میں ہی ہندوستان نے جیت کی دعویداری پیش کر دی تھی اور آخر کار آئرلینڈ کو بری طرح سے شکست ہاتھ لگی۔

Published: undefined

بیڈمنٹن میں ساتوِک-چراغ کی جوڑی ہوئی فتحیاب:

بیڈمنٹن مینس ڈبلز کے گروپ اسٹیج مقابلے میں ساتوِک-چراغ کی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انڈونیشیا کے محمد ریان آردیانتو اور فجر الفیان کی جوڑی کو شکست دے دی۔ اس ہندوستانی جوڑی نے انڈونیشیائی جوڑی کو 13-21 اور 13-21 سے ہرایا۔ اس مقابلے میں ساتوک-چراغ کی جیت پختہ مانی جا رہی تھی، کیونکہ اسی انڈونیشیائی جوڑی کے خلاف پہلے ہوئے تین مقابلوں میں بھی اسی ہندوستانی جوڑی نے جیت درج کی تھی۔

Published: undefined

تیر انداز بھجن کور کی شاندار کارکردگی:

آرچری یعنی تیر اندازی کے مقابلے میں بھجن کور نے آج زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے کھیلے گئے راؤنڈ آف 64 میں وہ کامیاب رہیں اور اس کے بعد راؤنڈ آف 32 میں بھی جیت درج کی۔ اب ان کا راؤنڈ آف 16 یعنی پری-کوالیفائی مقابلہ 3 اگست کو کھیلا جائے گا جس میں ان سے کافی امیدیں ہیں۔

Published: undefined

کچھ کھلاڑیوں نے ہندوستانی شیدائیوں کو کیا مایوس:

باکسنگ میں 51 کلوگرام زمرہ کے مینس مقابلے میں امت پنگھال نے مایوس کیا۔ راؤنڈ آف 16 میں انھیں جامبیا کے پیٹرک چنیمبا سے شکست ہاتھ لگی۔ اس کے علاوہ بیڈمنٹن میں اشونی پونپّا اور تنیشا کریسٹو کی جوڑی بھی ہار گئی۔ انھیں آسٹریلیا کی مپاسا سیٹیانا اور یو انجیلا کی جوڑی نے 15-21، 10-21 سے شکست دی۔ تیر اندازی کے خاتون سنگلز مقابلے میں انکیتا کو بھی وایولیٹا مائجور کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں ٹریپ شوٹنگ کے کوالیفکیشن ایونٹ میں پرتھوی راج بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے سے محروم رہ گئے۔

Published: undefined

خاتون ٹریپ ایونٹ کوالیفکیشن مقابلے میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی رہی۔ ہندوستان کی شریئسی سنگھ جہاں 22ویں مقام پر رہیں، وہیں راجیشوری کماری کو 21واں مقام حاصل ہوا۔ حالانکہ مقابلے میں ابھی دو راؤنڈ مزید بچے ہوئے ہیں جو 31 جولائی کو ہوں گے۔ روئنگ کے مینس سنگلز اسکلس کے کوارٹر فائنل مقابلے میں بلراج پنوار کو پانچواں مقام حاصل ہوا۔ اس طرح وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اگر وہ ٹاپ-3 میں جگہ بناتے تو میڈل جیتنے کے انتہائی قریب پہنچ جاتے۔ مکہ بازی میں خاتون کے 57 کلوگرام راؤنڈ آف 32 مقابلے میں جیسمین لیمبوریا کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جیسمین لیمبوریا فلپائن کی نیسٹی پیٹیسیو سے شکست کھا کر اولمپک سے باہر ہو گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined