کھیل

پیرس اولمپک 2024: ٹوٹ گئے کروڑوں ہندوستانیوں کے دل، فائنل مقابلہ سے قبل خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نااہل قرار

ونیش پھوگاٹ 6 اگست کو کوالیفائنگ مقابلہ، کوارٹر فائنل مقابلہ اور سیمی فائنل مقابلہ بہترین انداز میں جیت کر 50 کلوگرام زمرہ کی کشتی کے فائنل میں پہنچ گئی تھیں، لیکن آج انھیں نااہل قرار دے دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا

 

پیرس اولمپک 2024 میں ہندوستان کی امیدوں کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب مشہور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دے کر باہر کا راستہ دکھا دیا گیا۔ وہ 50 کلوگرام زمرہ کے فائنل میں پہنچ گئی تھیں اور ایک تمغہ یقینی نظر آ رہا تھا، لیکن مایوس کن طریقے سے وہ پیرس اولمپک سے باہر ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

دراصل ونیش پھوگاٹ سے پورے ملک کو طلائی تمغہ کی امید تھی اور آج دیر رات انھیں فائنل مقابلہ کھیلنا تھا۔ شکست کی صورت میں بھی ہندوستان کے حصے میں طلائی تمغہ آ جاتا، لیکن انھیں ڈسکوالیفائی کر ہندوستان کو شدید جھٹکا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا وزن کچھ گرام زیادہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انھیں پیرس اولمپک سے باہر کر دیا گیا۔

Published: undefined

جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، ان میں بتایا جا رہا ہے کہ ونیش پھوگاٹ کو 50 کلوگرام وزن والے زمرہ کے فائنل میں اترنا تھا، لیکن آج جب ان کا وزن کیا گیا تو 100 گرام زیادہ تھا۔ اس اضافی وزن کو وجہ بتاتے ہوئے ہی ونیش پھوگاٹ کو اس زمرہ کے فائنل مقابلہ سے ڈسکوالیفائی کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس خبر نے ایک نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined