کھیل

پیرس اولمپکس 2024: بالی ووڈ ستاروں نے ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

ہندوستان اس سال پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپکس 2024 میں اپنی مضبوط کارکردگی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے سوشل میڈیا پر ہندوستان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے

<div class="paragraphs"><p>پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے&nbsp; موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہندوستانی کھلاڑی / Getty Images</p></div>

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے  موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہندوستانی کھلاڑی / Getty Images

 
LUIS TATO

ممبئی: بالی ووڈ ستاروں نے 'پیرس اولمپکس 2024' میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہندوستان اس سال پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپکس 2024 میں اپنی مضبوط کارکردگی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے سوشل میڈیا پر ہندوستان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ فرانس میں دریائے سین کے کنارے منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی اسپورٹس اسٹارز پی وی سندھو اور شرتھ کمل نے بطور پرچم بردار شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران 78 کھلاڑی اور معاون عملہ ایک کشتی پر سوار تھے، جو ہندوستان کے لیے چیئر کر رہے تھے۔ سب فخر سے ترنگا لہرا رہے تھے۔

معروف اداکارہ دیپیکا پادوکون کے والد لیجنڈ بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پادوکون بھی ہندوستانی کشتی پر سوار تھے۔ دیپیکا نے اس لمحے کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

Published: undefined

اداکارہ تاپسی پنو نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک لمحہ شیئر کیا، جس میں پیرس اولمپکس میں ان کے شوہر میتھیاس بوے نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری ہندوستانی کھلاڑیوں کو وقف کی ہے اور لکھا، ’’سب سے آگے اور سب سے اوپر ٹیم انڈیا۔‘‘

Published: undefined

اجے دیوگن نے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، ’’تمام ہندوستانی ایتھلیٹس کے لیے، ہندوستان کو آپ پر فخر ہے۔ آپ جو بھی کرتے ہیں، بہترین کرتے ہیں۔ یقین رکھیں کہ ہم آپ کا کھیل پورے دل و جان اور خوشی کے ساتھ دیکھیں گے۔ نیک خواہشات۔‘‘

Published: undefined

سنیل شیٹی نے انسٹاگرام پر پرہندوستان کے کھلاڑیوں کی حمایت کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر کھلاڑیوں کی کہانی پوسٹ کی۔ کیپشن میں سنیل نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا، ’’پیرس اولمپکس کے لیے ہمارے شاندار ایتھلیٹوں کے لیے نیک خواہشات۔ جئے ہند۔‘‘
اس کے علاوہ آیوشمان کھرانہ، کارتک آرین اور دیگر معروف شخصیات نے بھی پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined