کھیل

پیرس اولمپکس، 12 واں دن: ونیش پھوگاٹ کھیلیں گی گولڈ میڈل میچ، میرا بائی چانو پر بھی رہے گی نظر، تمغوں میں اضافہ یقینی

ہاکی سیمی فائنل میں سبقت بنانے کے باوجود جرمنی سے شکست کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں اور شائقین میں مایوسی ہے، لیکن برانز میڈل کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں۔

ونیش پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس
ونیش پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس 

پیرس اولمپکس کا 11 واں دن ہندوستان کے لیے کچھ خوشی اور کچھ غم بھرا رہا۔ جہاں ایک طرف خوشی کی بات یہ رہی کہ ونیش پھوگاٹ نے کشتی میں 50 کیلوگرام زمرے کے فائنل میں اور نیرج چوپڑا نے بھالا پھینک کے فائنل میں جگہ بنائی، وہیں انڈین ہاکی سے مایوسی ملی جب ٹیم سیمی فائنل مقابلہ سبقت بنانے کے باوجود جرمنی سے ہار گئی اور گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ اب شائقین کی نظریں 12ویں دن ایکشن میں نظر آنے والے کھلاڑیوں پر ہوں گی۔ یقینی طور پر تمغوں کا سلسلہ جو 3 برانز پر ہی رکا ہوا ہے، وہ آج آگے بڑھے گا۔ ایسا اس لیے کیونکہ ونیش پھوگاٹ کا فائنل مقابلہ آج ہے اور اگر وہ ہارتی بھی ہیں تو سلور میڈل ضرور حاصل ہوگا۔

Published: undefined

ٹریک اینڈ فیلڈ سے آج بھارت اپنے کھیلوں کی شروعات کرے گا جس میں پرینکا گوسوامی اور سورج پنوار اور سرویش کشارے نظر آئیں گے۔ خاتون بھالا پھینک کوالیفکیشن راؤنڈ میں انّو رانی نظر آئیں گی۔ آج دیر رات اویناش سابلے بھی فائنل میں اپنا دم دکھاتے نظر آنے والے ہیں۔ ویمنس ٹیبل ٹینس ٹیم بھی آج کورٹ پر اترے گی۔ ان کا کوارٹر فائنل میچ جرمنی کے ساتھ ہے۔ گولف میں ادیتی اشوک اور دکشا ڈاگر پر بھی امیدیں ہیں۔ سیکھوم میرا بائی چانو پر بھی سب کی نظر ہوگی، ان سے تمغہ کی پوری امید ہے۔ سب سے زیادہ اہم مقابلہ دیر رات ساڑھے بارہ بجے کھیلا جانا ہے جس میں ونیش پھوگاٹ فائنل میچ کھیلیں گی۔ پھوگاٹ نے جس طرح جدوجہد کی ہے اس وجہ سے ان پر پوری دنیا کی نگاہیں ٹکی ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان کا آج کا شیڈول:

ایتھلیٹکس:

  • مکسڈ میراتھن ریس واک رِلے – سورج پنوار- پرینکا گوسوامی – صبح 11.00 بجے

  • مردوں کی اونچی کود کوالیفکیشن – سرویش کُشارے – دوپہر 1.35 بجے

  • ویمنس 100 میٹر ہرڈلس ریس راؤنڈ 1 – جیوتی یاراجی – دوپہر 1.45 بجے

  • ویمنس جیولن تھرو کوالیفکیشن – انّو رانی – دوپہر 1.55 بجے

  • مینس ٹریپل جمپ کوالیفکیشن – عبداللہ ابوبکر اور پروین چترویل – رات 10.45 بجے

  • مردوں کی 3000 میٹر اسٹیپچیز فائنل – اویناش سابلے – دیر رات 1.13 بجے

گولف:

ویمنس انڈیوجوئل اسٹروک پلے راؤنڈ 1 – ادیتی اشوک اور دِکشا ڈاگر – دوپہر 12.30 بجے

ٹیبل ٹینس:

  • ویمنس ٹیم (شریجا اکولا، منیکا بترا ارچنا کامتھ) کوارٹر فائنل – ہندوستان بمقابلہ جرمنی: دوپہر 1.30 بجے

  • ویٹ لفٹنگ 49 کیلو گرام - میرا بائی چانو – رات 11.00 بجے۔

کشتی:

  • ویمنس فری اسٹائل 53 کیلوگرام راؤنڈ آف 16 – انتم پنگھال بمقابلہ جینیپ یتگل – دوپہر 2.30 بجے

  • ویمنس فری اسٹائل 53 کیلوگرام کوارٹر فائنل (کوالیفکیشن کی بنیاد پر) – شام 4.20 بجے

  • ویمنس فری اسٹائل 53 کیلوگرام سیمی فائنل (کوالیفکیشن کی بنیاد پر) – رات 10.25 بجے

  • ویمنس فری اسٹائل 50 کیلوگرام گولڈ میڈل میچ – ونیش پھوگاٹ بمقابلہ سارا این ہلڈبرانٹ – دیر رات 12.30 بجے

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined