ہندوستان کو پیرس اولمپک 2024 میں پہلا تمغہ دلانے والی منو بھاکر نے سربجوت سنگھ کے ساتھ پیر کے روز 10 ایم ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے کے برانز میڈل مقابلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ منو بھاکر نے اتوار کے روز خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا اور اولمپک تمغہ جیتنے والی وہ پہلی ہندوستانی خاتون نشانہ باز بن گئیں۔ ہندوستان کو انھوں نے اولمپک کی نشانہ بازی رینج پر 12 سال بعد تمغہ دلایا تھا۔
Published: undefined
منو اور سربجوت نے مکسڈ ٹیم مقابلے میں تمغہ کے دور میں داخل کیا ہے جہاں منگل کے روز ان کا مقابلہ کوریا سے ہوگا۔ یہ مقابلہ کانسے کے تمغہ کے لیے ہوگا۔ یعنی جیتنے والی ٹیم کو برانز میڈل ملے گا۔ اگر ہندوستان کو اس مقابلے میں کامیابی ملی تو منو بھاکر ایک ہی اولمپک سیزن میں دو تمغہ حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گی۔
Published: undefined
دوسری طرف ہندوستان کی رمیتا جندل خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے کے فائنل میں ساتویں مقام پر رہیں، یعنی وہ کوئی تمغہ حاصل نہیں کر سکیں۔ رمیتا نے آٹھ نشانہ بازوں کے فائنل میں 145.3 اسکور کیا۔ وہ 10 شاٹ کے بعد ساتویں مقام پر تھیں جب الیمنیشن شروع ہوا۔ اس کے بعد انھوں نے 10.5 کا شاٹ لگا کر چھٹا مقام حاصل کیا اور ناروے کی ہیگ لینیٹ ڈسٹاڈ باہر ہو گئیں۔ اگلے شاٹ پر رمیتا بھی باہر ہو گئیں۔
Published: undefined
اتوار کو جب کوالیفاکیشن راؤنڈ ہوا تھا تو رمیتا نے پانچواں مقام حاصل کی اتھا۔ ہانگژوؤ ایشیائی کھیلوں میں برانز میڈل جیتنے والی رمیتا نے عالمی چمپئن شپ میڈل جیتنے والی میہول گھوس اور تلوتما سین کو گھریلو ٹرائل میں شکست دے کر پیرس کا ٹکٹ کٹایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined