کھیل

ثانیہ مرزا سے پاکستانیوں کا مضحکہ خیز مطالبہ

یوم آزادی ہند کے موقع پر سرکردہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شہر حیدرآباد میں قومی پرچم لہرایا جو ایک فطری بات ہے تاہم پاکستانیوں نے ہندوستانی پرچم لہرانے پر ثانیہ مرزا پر شدید نکتہ چینی کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: یوم آزادی ہند کے موقع پر سرکردہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شہر حیدرآباد میں قومی پرچم لہرایا جو ایک فطری بات ہے تاہم 5 اگست کو حکومت ہند کی جانب سے کشمیر کے خصوصی موقف کو برخاست کرنے کے لئے دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد پاکستانیوں نے ہندوستانی پرچم لہرانے پر ثانیہ مرزا پر شدید نکتہ چینی کی۔

ثانیہ مرزا نے قومی پرچم لہرانے کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے یوم آزادی ہند کی مبارکباد دی تھی۔ پاکستان میں گذشتہ روز اس مسئلہ پر یوم سیاہ منایا گیا۔ ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کو فالو کرنے والوں نے اُن سے مطالبہ کیا کہ وہ یوم سیاہ منائیں۔ ثانیہ مرزا کے قومی پرچم لہرانے پر پاکستانیوں کی جانب سے اعتراض بے معنی اور مضحکہ خیز ہے۔

Published: undefined

ثانیہ مرزا کا تعلق ہندوستان سے ہے اور اُنہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور اُن سے ہوئے اپنے بیٹے ازہان مرزا ملک کو ہندوستانی شہریت دلائی جبکہ یہ توقع کی جارہی تھی کہ ثانیہ اپنے بیٹے کو والد کے ملک کی شہریت دلائیں گی‘ لیکن حیدرآبادی ٹینس اسٹار نے ایسا نہیں کیا۔ ٹویٹر پر اُن کو فالو کرنے والوں نے مضحکہ خیز مطالبہ کردیا۔

ایک فالوور زارا اکرم نے اس مسئلہ پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا سے کہا کہ انسانیت کی خاطر تو یومِ سیاہ منا لیں۔ فرح ناز نامی فالوور نے ثانیہ سے اپیل کی کہ ”بھابھی پلیز پاکستانی ہوجائیں“۔ فرح ناز نے اپنے ٹویٹ میں فری کشمیر اور بلیک ڈے کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

اس کے علاوہ کچھ ٹویٹر صارفین نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ آرٹیکل370 منسوخ کرنے پر پاکستان نے کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 15اگست کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined