جنوبی کوریا کی مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی این سے یَنگ کے ساتھ کئی سالوں سے مظالم ہو رہے تھے شکایت کے باوجود ظالموں پر کارروائی نہیں کی جا رہی تھی۔ اب جبکہ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے ذریعہ کرائی گئی ایک جانچ میں ظلم کا انکشاف ہوا ہے تو پوری دنیا حیران ہے۔ پیرس اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے والی یَنگ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ نہ صرف ان کے ساتھ گالی گلوچ کی گئی بلکہ انھیں پیٹا بھی گیا۔ یہاں تک کہ ان سے مرد کھلاڑیوں کے انڈرگارمنٹس تک دھلوائے گئے۔
Published: undefined
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے ذریعہ کرائی گئی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ بیڈمنٹن نیشنل ٹیم نے ان پر بے انتہا ظلم کیے اور یہ سب طویل عرصہ سے جاری تھا۔ جانچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کھلاڑی سے سبھی سینئر کھلاڑی اور کوچ اپنے کپڑے دھلواتے تھے۔ یَنگ نے اس کی شکایت بھی کی، لیکن جنوبی کوریائی بیڈمنٹن ایسو سی ایشن نے اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی۔
Published: undefined
پیرس اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد یَنگ نے جب سوشل میڈیا پر اپنے شیدائیوں کو بتایا کہ کس طرح گزشتہ 7 سالوں سے ان پر ان کی ہی ٹیم کے اراکین ظلم کر رہے تھے، تو سبھی حیران ہوئے۔ انھوں نے کوریا بیڈمنٹن ایسو سی ایشن کی خوب تنقید بھی کی تھی۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ہی اس معاملے کی جانچ شروع ہوئی اور اب قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined