زیورخ: ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے زیورخ میں ڈائمنڈ لیگ فائنل کے جیولین تھرو (نیزہ پھینک) کا خطاب جیت کر ایک اور تاریخ رقم کر دی۔ جمعرات کو اپنی دوسری کوشش میں نیرج نے 88.44 میٹر کی دوری کے ساتھ جیولن پھینکا، جو انہیں جیت دلانے کے لیے کافی تھا۔
Published: undefined
ورلڈ چیمپیئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے فاتح کودیگر پانچ حریفوں کے خلاف کوئی مقابلہ نہیں ملا اور نیرج نے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں آسانی سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
Published: undefined
نیرج نے اپنی دوسری کوشش میں 88.44 میٹر، تیسری کوشش میں 88 میٹر اور چوتھی کوشش میں 86.11 میٹر نیزہ پھینکا۔ نیرج کی پانچویں کوشش 87 میٹر تھی جبکہ ان کی آخری کوشش 83.6 میٹر تھی۔ چیک جمہوریہ کے جاکب واڈلیچ نے 86.94 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ دوسر ی پوزیشن حاصل کی۔
اس سے قبل، چوپڑا نے انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد ڈائمنڈ لیگ سیریز کے لوزان مرحلے کو جیت کر دو روزہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
Published: undefined
فائنل جیتنے کے ساتھ ہی نیرج ڈائمنڈ لیگ ٹرافی جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔ وہ جولائی میں امریکہ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی کارکردگی کے دوران کمر کی چوٹ کی وجہ سے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز (28 جولائی تا 8 اگست) نہیں کھیل سکے تھے۔ 24 سالہ ہندوستانی سپر اسٹار نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 26 جولائی کو لوزان میں 89.08 میٹر کی کوشش کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined