کھیل

نواک جوکووچ خاتون افسر کو گیند مارنے کی وجہ سے یو ایس اوپن سے باہر

نواک جوکووچ گرینڈ سلیم کی تاریخ میں باہر کئے جانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اس سے پہلے 1990 میں آسٹریلیائی اوپن میں جان مکینرو اور 2000 میں فرنچ اوپن میں اسٹیفن کو باہر کا راستہ دکھایا گیا تھا۔

تصویر یو این آئی 
تصویر یو این آئی  

دنیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ کو اتوار کے روز ہوئے یو ایس اوپن کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ایک خاتون افسر کو گیند مارنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا ۔

Published: undefined

امریکن ٹینس ایسوسی ایشن (یو ایس ٹی اے) نے ایک بیان جاری کر کے اس کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرینڈ سلیم کے قواعد کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی کسی افسر یا ناظرین کو زخمی کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں اس پر جرمانہ عائد کرنے کےساتھ اسے نااہل قراردیا جاتا ہے اور میچ ریفری نے نواک جوکووچ کو بھی قصوروار پایا ہے ۔

Published: undefined

قواعد کے مطابق ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر مقابلے تک پہنچنے پر جوکووچ کو دی جانے والی انعامی رقم کاٹ لی جائے گی۔ ساتھ ہی جو رینکنگ پوائنٹس کسی کھلاڑی کو ملتے ہیں ، وہ بھی کم کر دیےجائیں گے۔

Published: undefined

دراصل، جوکووچ پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران اسپین کے پابلو کیرینو بستا سے مقابلے میں پیلے سیٹ میں6 -5 سے ہار گئے تھے ۔ اسی دوران ان کاایک شاٹ سیدھے خاتون افسر کی گردن میں جا لگا ، جس کی وجہ سے اسے کچھ وقت کے لئے سانس لینے میں تکلیف ہوئی ۔ تاہم جوکووچ اس کا حال دریافت کرنے خاتون کے پاس پہنچے تھے ۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ ریفری کے ساتھ بات چیت کر کے امپائرنے کیرینو بسٹا کے مقابلہ جیتنے کا اعلان کردیا۔

Published: undefined

سربیا کے کھلاڑی جوکووچ گرینڈ سلیم کی تاریخ میں باہر کئے جانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اس سے پہلے 1990 میں آسٹریلیائی اوپن میں جان مکینرو اور 2000 میں فرنچ اوپن میں اسٹیفن کو باہر کا راستہ دکھایا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined