کھیل

نیتا امبانی 'انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی' کی دوبارہ رکن منتخب

نیتا امبانی نے کہا کہ یہ دوبارہ انتخاب ان کے لیے نہ صرف ایک ذاتی سنگ میل ہے بلکہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس 

 

مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کو ایک بار پھر متفقہ طور پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ وہ کھیلوں میں دلچسپی لیتی ہیں اور آئی پی ایل اور آئی ایس ایل سے جڑی ہوئی ہیں۔

Published: undefined

اس کے لیے کل ہوئی ووٹنگ میں نیتا امبانی کے حق میں صد فیصد 93 ووٹ پڑے۔ 2016 میں ریو ڈی جنیرو اولمپک گیمز میں نیتا امبانی پہلی بار آئی او سی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ وہ ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن ہیں۔

Published: undefined

اپنے دوبارہ انتخاب پر، نیتا امبانی نے کہا، "میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں۔ میں صدر باخ اورآئی اوسی میں اپنے تمام ساتھیوں کا مجھ پر اعتماد اور بھروسہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ یہ دوبارہ انتخاب میرے لیے نہ صرف ایک ذاتی سنگ میل ہے بلکہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ میں خوشی اور فخر کے اس لمحے کو ہر ہندوستانی کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہوں نیز ہندوستان اور پوری دنیا میں اولمپک تحریک کو مضبوط کرنے کی منتظر ہوں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined