یوجین: اولمپک گولڈن بوائے جیولن تھرو (نیزہ پھینک) کھلاڑی نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 2003 کے بعد ہندوستان کو اس چیمپئن شپ میں پہلا تمغہ دلایا ہے۔ نیرج نے امریکی شہر یوجین میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں 88.13 میٹر دور جیولین پھینک کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ روہت یادو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے اور وہ دسویں مقام پر رہے۔
Published: undefined
اس سے قبل ہندوستان کے پاس عالمی چمپئن شپ میں صرف ایک تمغہ (کانسی) تھا جسے لانگ جمپ کی بہترین کھلاڑی انجو بابی جارج نے 2003 میں حاصل کیا تھا۔ اب 19 سال بعد ہندوستان کے کھاتے میں دوسرا تمغہ آیا، جو چاندی کا ہے۔ فائنل میں اینڈرسن نے جیولن 90.46 میٹر پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ نیرج چوپڑا نے تین تھرو فاؤل کیے۔
Published: undefined
اینڈرسن پیٹرز نے فائنل میں 90 میٹر سے زیادہ کی مسلسل دو تھرو کیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے فائنل میں 90.46 کے بہترین تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ نیرج کے علاوہ روہت یادو بھی فائنل میں دوسرے ہندوستانی تھے لیکن وہ پہلے تین تھرو کے بعد ٹاپ-8 میں جگہ نہیں بنا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
Published: undefined
قبل ازیں، دنیا کے نمبر ایک جیولین پھینکنے والے اینڈرسن کوالیفائنگ راؤنڈ میں 89.91 میٹر جیولن پھینک کر فائنل میں پہنچے۔ جبکہ دوسرے نمبر کے نیرج نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 88.39 میٹر دور جیولن پھینکا۔ ایسے میں عالمی نمبر 4 نیرج کو اس فائنل میں اینڈرسن کو شکست دینے کے لیے 90 میٹر کی دوری سے جیولن پھینکنا تھا، جو نہیں ہو سکا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں اینڈرسن نے 93.07 میٹر کی تھرو کی۔
Published: undefined
نیرج چوپڑا نے اس سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو اب تک جاری ہے۔ اسٹار کھلاڑی نے دو مرتبہ اپنی ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 14 جون کو فن لینڈ میں پاوو نرمی گیمز میں 89.30 میٹر اور 30 جون کو اسٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ کے معروف ایونٹ میں 89.94 میٹر نیزہ پھینکا، وہ صرف چھ سینٹی میٹر سے 90 میٹر کی دوری حاصل کرنے سے چوک گئے۔ نیرج نے حال ہی میں ڈائمنڈ لیگ میں پیٹرس کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز