جیولن تھرو (بھالا پھینک) میں ہندوستان کو اولمپک کا گولڈ میڈل دلانے والے نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر ہندوستان کا نام روشن کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس بار انھوں نے فنلینڈ میں چل رہے ’کورتانے گیمز‘ کے دوران ریکارڈ کارکردگی پیش کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاسل کیا۔ انھوں نے ہفتہ کے روز 86.69 میٹر کی دوری تک بھالا پھینک۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی کوئی بھی برابری نہیں کر پایا۔ اس سے قبل نیرج چوپڑا نے حال ہی میں قومی ریکارڈ بھی بنایا تھا۔
Published: undefined
ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی نیرج نے پہلی بار میں ہی 86.69 میٹر تک بھالا پھینک دیا، جس کے بعد ان کے آس پاس بھی کوئی کھلاڑی نہیں پہنچ سکا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیرج نے اپنی باقی دونوں باریوں کو فاؤل قرار دیاتاکہ ان کے نام کے آگے چھوٹا اسکور نہ آئے۔ نیرج اس مقابلے کے دوران زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔ جب وہ اپنا بھالا پھینک رہے تھے، تبھی اچانک ان کا پیر پھسل گیا، حالانکہ نیرج پھر سے اٹھے اور اپنی بہترین کارکردگی پیش کی۔
Published: undefined
نیرج چوپڑا کے ذریعہ فنلینڈ میں طلائی تمغہ حاصل کرنے کے بعد انھیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ان کی اس کامیابی سے خوش ہو کر وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’نیرج کے لیے طلائی تمغہ! انھوں (نیرج) نے پھر کر دکھایا، وہ چمپئن ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined