نیویارک: ہسپانوی لیجنڈ اور 22 بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال نے فرانس کے رچرڈ گاسکے پر 18ویں جیت کے ساتھ یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ نڈال نے ہفتے کو آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں ہوئے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں گاسکے کو 6-0، 6-1، 7-5 سے شکست دی۔ نڈال اور گاسکے اب تک 18 مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں اور ہر بار اسپینی کھلاڑی نے اپنے فرانسیسی حریف کو شکست دی ہے۔
Published: undefined
نڈال نے میچ کے بعد کہا کہ یہ ٹورنامنٹ میں میرا بہترین میچ تھا۔ یہ کہنا آسان ہے کیونکہ دوسرا دن مشکل تھا، لیکن میں نے نمایاں بہتری کی، یہ ٹورنامنٹ میں میری پہلی سیدھوں سیٹوں میں جیت ہے۔ میں کچھ مشکل لمحات سے گزرا۔ یہ اچھی بات ہے کہ میں ان سے گزرا اور مثبت انداز میں کھیلنے میں کامیاب رہا۔
Published: undefined
نڈال کا اگلا مقابلہ امریکہ کے فرانسس ٹیافو سے ہوگا، جن کے خلاف وہ اپنے پچھلے دونوں میچ جیت چکے ہیں۔ امریکی کھلاڑی نے تیسرے راؤنڈ میں ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین کو 7-6 (7)، 6-4، 6-4 سے شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
Published: undefined
دریں اثنا نڈال کے ہم وطن کارلوس الکاراز نے امریکی جینسن بروکسبی کو 6-3، 6-3، 6-3 سے شکست دیکر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ اس فتح کے ساتھ الکاراز پیٹ سمپراس (1989–90) کے بعد چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں، جہاں ان کا مقابلہ کروشیا کے 15ویں سیڈ میرین سلِک سے ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined