کھیل

’ماں، میری ہمت ٹوٹ گئی‘، خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پیرس اولمپک میں پیش آئے واقعہ کے بعد ونیش پھوگاٹ نے انتہائی مایوسی کے عالم میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ماں کشتی میرے سے جیت گئی، میں ہار گئی، معاف کرنا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ونیش پھوگاٹ، تصویر سوشل میڈیا

 

پیرس اولمپک 2024 میں گزشتہ روز ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس نے انھیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس کا ثبوت آج علی الصبح اس وقت ملا جب سبھی کو حیران کرتے ہوئے اس مشہور پہلوان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے حمایت کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کی مقروض رہیں گی۔

Published: undefined

ونیش پھوگاٹ نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے انتہائی جذباتی انداز میں لکھا ہے کہ اب ان کی ہمت ٹوٹ چکی ہے۔ اپنے 24 سالہ کیریئر کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ لکھتی ہیں ’’الوداع کشتی 2024-2001۔‘‘ پھر وہ اپنی ماں کو یاد کر ان سے معافی مانگتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ’’ماں کشتی میرے سے جیت گئی، میں ہار گئی۔ معاف کرنا۔ آپ کا خواب، میری ہمت ٹوٹ چکے۔ اس سے زیادہ طاقت نہیں رہی اب۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل ونیش پھوگاٹ نے کھیل پنچاٹ میں اپیل کرتے ہوئے اولمپک کا سلور میڈل مشترکہ طور سے دینے کی اپیل کی تھی۔ ان کی اس اپیل پر آج فیصلہ آنے کی امید ہے۔ حالانکہ اس فیصلے سے پہلے ہی ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کروڑوں شیدائیوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 29 سالہ اس پہلوان نے ایک دن میں لگاتار تین میچ جیت کر 50 کلوگرام وزن والے زمرہ کے کشتی مقابلہ کے فائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی اور پورے ملک میں خوشی کا ماحول تھا، لیکن اگلے دن (7 اگست) جب فائنل مقابلہ ہونا تھا تو 100 گرام وزن زیادہ ہونے کے سبب وہ ڈسکوالیفائی کر دی گئیں۔ اس کے بعد سے ہی پورے ملک میں افسوس کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی اور کئی دیگر سیاسی لیڈران نے ونیش پھوگاٹ کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ لیکن اب ان کے ذریعہ ریٹائرمنٹ کے اعلان نے پورے ملک کو ایک بار پھر غمگین کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined