رباط: مراکش کے سلطان محمد ششم نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک فیفا ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے اسپین اور پرتگال کے ساتھ مشترکہ بولی لگائے گا۔ سلطان نے کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (سی اے ایف) کے نام ایک پیغام میں کہا کہ یہ مشترکہ بولی افریقہ اور یورپ، شمالی اور جنوبی بحیرہ روم، افریقی، عرب اور یورو بحیرہ روم دنیا کو ایک ساتھ لے کر آئے گی۔
Published: undefined
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہم میں بہترین کو سامنے لائے گا جو ٹیلنٹ، تخلیقی صلاحیت، تجربے اور وسائل کا ایک حقیقی امتزاج ہوگا۔ یہ پیغام سلطان نے روانڈا کے کیگالی میں منگل کے روز سی اے ایف آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ 2022 کے موقع پر اپنے خطاب میں دیا۔
Published: undefined
مراکش چھٹی بار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی لگانے جا رہا ہے، اس سے قبل وہ 1994، 1998، 2006، 2010 اور 2026 کے لئے ناکام کوشش کر چکا ہے۔ جون 2021 میں اسپین اور پرتگال اس بات کی وضاحت کرچکے ہیں کہ وہ 2030 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے مشترکہ بولی لگائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined