چنڈی گڑھ: معروف ہاکی کھلاڑی اوراولمپین بلبیر سنگھ سنیئر کی پہلی برسی کے موقع پر موہالی کا ہاکی اسٹیڈیم ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں صبح انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔ کھیل، نوجوانوں کے امورکے وزیر رانا گرمیت سنگھ سوڑھی نے موہالی کے بین الاقوامی ہاکی اسٹیڈیم کا نام پدم شری بلبیرسنگھ سینئر کے نام پر رکھنے کی کل منظوری دے دی تھی اور ان کی جانب سے ہاکی اسٹیڈیم کو عظیم کھلاڑی کو وقف کیا گیا۔ اب اسٹیڈیم کو ’اولمپین بلبیرسنگھ سینئر انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم‘ کے طور پر جانا جائے گا۔
Published: undefined
رانا سوڑھی نے کہا کہ کووڈ کے حالات میں بہتری ہونے پر اس اسٹیڈیم میں عظیم بین الاقوامی کھلاڑی کی یاد میں ایک بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر کھیل نے بتایا کہ اسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ریاست کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے بلبیر سنگھ سینئر کے نام پر اسکالرشپ شروع کرے گا اوران کی یاد میں اسٹیڈیم کے داخلی دروازے پر ایک مجسمہ بھی نصب کیا جائے گا۔ وزیرموصوف نے عظیم کھلاڑی کی یاد میں شجرکاری بھی کی۔
Published: undefined
یادرہے کہ بلبیرسنگھ سینئر نے تین بار اولمپک چیمپئن بننے کے لئے ہندوستانی ہاکی ٹیم میں اہم کردار ادا کیا اور آج تک کوئی بھی ان کا اولمپک فائنل کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا۔ انہوں نے 1952 کے اولمپک کھیل کے فائنل میں پانچ گول کیے جس میں ہندوستان نے نیدرلینڈ پر 1-6 سے جیت درج کی۔
Published: undefined
بلبیر سنگھ سینئر سال 1975 کی عالمی کپ فاتح ہندوستانی ٹیم کے منیجر تھے۔ انہوں نے اسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کے ڈائریکٹر کے طورپر خدمات انجام دیں اورنوجوانوں کو کھیل کی دنیا کی طرف راغب کیا۔ حکومت پنجاب نے اس عظیم کھلاڑی کو سال 2019 میں مہاراجہ رنجیت سنگھ ایوارڈ سے نوازا تھا۔ اس موقع پر چاراولمپین کھلاڑی رجندرسنگھ سینئر، رجندرسنگھ جونیئر، اجیت سنگھ اور پربھجوت سنگھ و سکریٹری، کھیل راج کمل چودھری، ڈائریکٹر ڈی پی ایس کھربندا موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined