لکھنو: پوری دنیا میں اپنی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے مشہور ومعروف ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کے انتقال سے پورے اترپردیش میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ وزراعلی یوگی آدتیہ اتھ سمیت کئی سیاسی ہستیوں و لیڈران نے ’فلائنگ سکھ‘ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
کورونا متاثر ملکھا سنگھ کا جمعہ کو چنڈی گڑھ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ تقریباً 91 برس کے تھے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’فلائنگ سکھ‘ کے نام سے مقبول ملکھا سنگھ کی حصولیابیاں پر ملکی باشندوں کو ہمیشہ فخر ہوگا۔ ان کے انتقال سے کھیل کی دنیا کو ہوئے نقصان کی تلافی بہت مشکل ہے‘۔ انہوں نے مرحوم کی روح کی تسکین کی آرزو کرتے ہوئے غموں سے نڈھال اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔
Published: undefined
ریاست کی مین اپوزیشن پارٹی سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ’ہندوستان کے جانے مانے ایتھلیٹ اور ’فلائنگ سکھ‘ کے نام سے مشہور ملکھا سنگھ جی کے کورونا سے انتقال کی تکلیف دہ خبر موصول ہوئی۔ خدا ان کے روح کو تسکین دے اور اہل خانہ کو اس مشکل گھڑی کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ملک میں جب بھی اڑان کی کہانیاں کہیں جائیں گی تب ایک ایسی شخصیت کا نام ضرور آئے گا جس نے ریس کے میدان میں ملک اور کروڑوں ہندوستانی نوجوانوں کے سپنوں کو ایک نئی بلندی عطا کی ہے۔ ملکھا سنگھ جی، سائشتہ خراج عقیدت۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز