پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کو کل ایک اور تمغہ ملا ہے۔ اب تک ہندوستان کے پاس کل 6 تمغے آ چکے ہیں۔ ہندوستانی پہلوان امن سہراوت نے مردوں کے فری اسٹائل 57 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ امن نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں پورٹو ریکو کے ڈیرین ٹوئی کروز کو 13-5 سے شکست دی۔ واضح رہے امن سہراوت کی زندگی کا سفر آسان نہیں رہا ۔
Published: undefined
امن سہراوت نے بچپن میں ہی اپنے والدین کو کھو دیا تھا۔ 21 سالہ امن سہراوت کا اولمپکس تک کا سفر بالکل بھی آسان نہیں رہا۔ امں، جو ایک جاٹ خاندان سے ہے، ہریانہ کے جھجر ضلع کے بیروہر سے آتاہے۔ اس نے 11 سال کی عمر میں اپنے والدین کو کھو دیا تھا۔ پہلے جب وہ دس سال کی عمر کا تھا تو اس کی والدہ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا پھر اس کے تقریباً ایک سال بعد اس کے والد کا بھی انتقال ہوگیا۔
Published: undefined
اس کے بعد امن اور ان کی چھوٹی بہن پوجا سہراوت کو ان کے بڑے چچا سدھیر سہراوت اور ایک خالہ کی دیکھ بھال میں چھوڑ دیا گیا۔ اپنے والدین کی المناک موت کے بعد امن شدید ڈپریشن میں مبتلا تھا، اس لیے ان کے دادا منگرام سہراوت نے ان کی دیکھ بھال کی اور ان کی صحت یابی میں اہم کردار ادا کیا۔
Published: undefined
اس سب کے درمیان انہوں نے ریسلنگ کا شوق جاری رکھا اور کوچ للت کمار کے زیر سایہ ٹریننگ شروع کی۔ امن 2021 میں اپنا پہلا قومی چیمپیئن شپ ٹائٹل جیت کر روشنی میں آئے۔ امن نے 2022 کے ایشین گیمز میں 57 کلوگرام کیٹیگری میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔اس کے بعد 2023 ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا۔ جنوری 2024 میں، اس نے زگریب اوپن ریسلنگ ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ وہ ہندوستان کے واحد مرد پہلوان تھے جنہوں نے پیرس 2024 اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined