کھیل

لکشیا سین نے تاریخ رقم کی، اولمپکس کےسیمی فائنل میں داخل ہونے والے پہلے بیڈمنٹن مرد کھلاڑی

ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین  نےمردوں کے سنگلز مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ  کر اولمپکس میں ہندوستان کی جانب سے  تاریخ رقم کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

لکشیا سین پیرس اولمپکس کے مردوں کے  سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے چائنیز تائپے کے چو ٹیئن چن کو 19-21، 21-15، 21-12 سے شکست دے کر تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان سے پہلے اولمپکس کی تاریخ میں کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچا تھا۔واضح رہے کہ اب لکشیا اولمپکس 2024 میں بیڈمنٹن میں میڈل کے لیے ہندوستان کی آخری امید ہیں اور وہ میڈل حاصل کرنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔

Published: undefined

چائنیز تائیپے کے چو ٹیئن چن اس وقت مردوں کے سنگلز زمرے میں عالمی نمبر 12 بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں۔ لکشیا نے پہلا گیم 19-21 کے بہت ہی قریبی فرق سے ہارا، لیکن اس نے دوسرے گیم میں زبردست واپسی کی اور اسکور کو 21-15 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد سب کی نظریں تیسرے گیم پر تھیں جہاں کھیل کے پہلے ہاف تک دونوں تقریباً برابری کی سطح پر تھے۔ لیکن آخری گیم کا دوسرا ہاف مکمل طور پر لکشیا کے نام رہا جس میں انہوں نے 21-12 کی آسان جیت درج کرکے تاریخ رقم کی۔

Published: undefined

اب تک ایچ ایس پرنائے، کدامبی سری کانت اور پروپلی کشیپ وہ تین کھلاڑی تھے جو اولمپکس میں ہندوستان کے لیے مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے، لیکن لکشیا کے علاوہ کوئی بھی کوارٹر فائنل لائن کو عبور نہیں کر سکا۔ اب لکشیا کا مقابلہ وکٹر ایکسلسن اور کین یوہ لوہ کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔ خاص طور پر لکشیا کا وکٹر کے خلاف ریکارڈ بہت خراب ہے۔ ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار کو اب تک 8 میچوں میں وکٹر کے خلاف صرف ایک جیت ملی ہے۔

Published: undefined

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان گزشتہ 3 اولمپکس سے مسلسل بیڈمنٹن میں تمغے جیت رہا ہے اور اب لکشیا سین اس روایت کو جاری رکھنے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ سائنا نہوال نے 2012 کے لندن اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ پی وی سندھو نے 2016 کے ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور سندھو نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ بیڈمنٹن میں ہندوستان کی وراثت کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری اب لکشیا سین کے ہاتھ میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined