نئی دہلی: ہندوستانی مکے باز زرین ترکی کے استنبول میں جاری بوسفورس مکے بازی مقابلے میں موجودہ عالمی چیمپئن پلٹسیوا ایکاتیرنا کو شکست دے کر 51 کلوگرام کیٹگری کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ ایشین چیمپئن شپ کی برونز میڈلسٹ زرین نے ٹورنامنٹ کے دوسرے دن بڑاالٹ پھیر کرتے ہوئے روسی مکے باز کو0-5 سے کراری شکست دی۔ زرین کا اب کوارٹر فائنل میں دوبار کی عالمی چیمپئن قزاقستان کی مکے باز کی جیبے ناظم سے مقابلہ ہوگا۔
Published: undefined
زرین کے علاوہ 2013 کے ایشین چیمپئن شیوا تھاپا، سونیا لاٹھر اور پروین نے اپنے اپنے مقابلوں میں جیت حاصل کرکے آخری آٹھ مقابلوں میں جگہ بنالی۔ آسام کے مکے باز تھاپا نے قزاقستان کے سمگلو باگھتیوف کو2-3 سے شکست دے کر مردوں کے 63 کلوگرام کیٹگری کے آخری آٹھ میں جگہ بنائی جبکہ عالمی چیمپئن شپ کی برونز میڈلسٹ لاٹھر (57) اور پروین (60) نے مقامی مکے بازوں سسرمینیلی تنگسیناز اور اوزیول ایسرا کو 0-5 سے ہراکر آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔ اس درمیان دریودھن نیگی (69)، برجیش یادو (81) اور کرشن شرما (91+) کو ابتدائی راونڈ میں ہی شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز