ایران کے حکومت مخالف مظا ہروں کی حمایت قطر میں فیفا عالمی کپ کے دوران بھی دیکھنے کو ملی جب ایران کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل قومی ترانہ نہ گا کر وطن میں جاری بدامنی کے خلاف احتجاج کا اظہار کیا۔
Published: undefined
ایرانی کپتان علی رضا جہانبخش نے میچ سے قبل کہا کہ ٹیم ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت میں قومی ترانہ گانے سے انکار کرنے کا "مل کر" فیصلہ کرے گی۔ جب خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میچ سے قبل قومی ترانہ گانے کا وقت آیا تو ایرانی الیون خاموشی سے سنجیدہ چہروں کے ساتھ کھڑی رہی۔
Published: undefined
خیال ر ہے کہ ایران میں 22 سالہ مہسا امینی 16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں چل بسی تھی جس کے بعد پورے ملک میں حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
امینی کو اپنی موت سے تین دن قبل اسلامی جمہوریہ میں خواتین کے لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ کئی ایرانی کھلاڑیوں نے ملک گیر مظاہروں کی حمایت میں قومی ترانہ گانے اور اپنی فتوحات کا جشن منانے سے گریز کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز