کھیل

ٹی-20 عالمی کپ کی تاریخ میں ’سپر اوور‘ کے کچھ دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، آئیے جانتے ہیں اس کی تفصیل

ٹی-20 عالمی کپ میں پہلی بار ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر اوور 2012 میں کھیلا گیا تھا، تب دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹائی ہو گیا تھا جس کے بعد سپر اوور کے ذریعے فیصلہ کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر/ سوشل میڈیا

 

ٹی 20 عالمی کپ میں آج نمیبیا اور عمان کے درمیان میچ کا اسکور ٹائی رہا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور کے ذریعے فیصلہ ہوا۔ نمیبیا نے سپر اوور میں اس میچ کو جیت لیا۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچوں کا فیصلہ سپر اوور سے کتنی بار ہوا ہے؟ اب تک ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں 3 بار سپر اوور ہو چکا ہے۔ اس سے قبل دونوں بار سپر اوور ٹی 20 ورلڈ کپ 2012 میں ہوا تھا۔ حالانکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2007 میں انڈیا-پاکستان کے درمیان بھی میچ ٹائی ہوا تھا لیکن اس میچ کا فیصلہ بال آؤٹ کے ذریعے ہوا تھا۔

Published: undefined

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر اوور ہوا تھا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2012 میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ٹائی ہو گیا تھا جس کے بعد سپر اوور کے ذریعے فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کرنے آئی ویسٹ انڈیز ٹیم نے 18 رن بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 17 رن بنا سکی۔ اس طرح کیریبین ٹیم نے 1 رن سے سنسنی خیز فتح حاصل کی تھی۔ اسی دوران ٹی 20 ورلڈ کپ 2012 میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔ جس کے بعد سری لنکا نے سپر اوور میں 13 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں نیوزی لینڈ صرف 7 رن بنا سکی تھی۔ اس طرح نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں 6 رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

Published: undefined

آج ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری بار اسکور ٹائی رہا۔ جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور سے ہوا۔ نمیبیا نے سپر اوور میں 21 رن بنائے۔ اس کے جواب میں عمان کی ٹیم صرف 10 رن بنا سکی۔ اس طرح نمیبیا نے سپر اوور میں 11 رن سے فتح حاصل کی۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ پہلی بار 2007 میں کھیلا گیا تھا۔ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا لیکن اس کے بعد تقریباً 17 سال گزر چکے ہیں، ٹیم انڈیا کو کامیابی نہیں ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined