کھیل

پیرس اولمپکس میں ہندوستان کی مہم، ہفتہ کو کن مقابلوں پر رہے گی نظر؟

ہندوستانی دستہ پیرس اولمپکس میں ہفتہ کو کم از کم 8 شعبوں میں ہونے والے مقابلے میں حصہ لے گا اور 3 اہم شعبوں شوٹنگ، بیڈمنٹن اور باکسنگ میں تمغے کے امکانات ہیں

<div class="paragraphs"><p>پریتی پوار اور ہرمن پریت سنگھ / آئی اے این ایس</p></div>

پریتی پوار اور ہرمن پریت سنگھ / آئی اے این ایس

 

پیرس: ہندوستانی دستہ پیرس اولمپکس میں ہفتہ کو کم از کم 8 شعبوں میں ہونے والے مقابلے میں حصہ لے گا اور 3 اہم شعبوں شوٹنگ، بیڈمنٹن اور باکسنگ میں تمغے کے امکانات ہیں۔ وہیں، ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں مردوں کی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

ہندوستان مرد اور خواتین تیر انداز جمعرات کو ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ وہیں، ہندوستانی باکسر پریتی پوار ہفتے کے روز راؤنڈ آف 32 میچ میں ویتنام کی وو تھی کم انہ کے خلاف رنگ میں اتریں گی۔ دریں اثنا، ٹوکیو میں 69 کلوگرام زمرے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین اور دو بار کی عالمی چیمپئن اور اولمپکس میں ڈیبیو کرنے والی نکہت زرین اپنے متعلقہ وزن کے زمرے میں مضبوط حریفوں کے مدمقابل ہوں گی۔

Published: undefined

نکہت کا مقابلہ 50 کلوگرام کے راؤنڈ آف 32 میں جرمنی کی میکسی کیرینا کلوئٹزر سے ہوگا جبکہ وہ راؤنڈ آف 16 میں ایشین گیمز کی موجودہ چیمپیئن چین کی وو یو سے مقابلہ کر سکتی ہیں۔ لولینا کی اولمپک کے ایک اور تمغے کی راہ بھی آسان نہیں ہے، کیونکہ وہ خواتین کے 75 کلوگرام زمرے میں اپنی مہم کا آغاز ناروے کی سنیوا ہوفسٹڈ کے خلاف کریں گی اور کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ چین کی لی کیان کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ لمبے قد کی اس آسامی باکسر کو زیادہ وزن (75 کلوگرام) میں اس لئے اترنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان کے ٹوکیو والے 69 کلوگرام زمرے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں ٹاپ سیڈ باکسر وو یو، جو راؤنڈ آف 16 میں نکہت سے مقابلہ کرنے والی ہیں وہ خواتین کی 52 کلوگرام کیٹیگری میں موجودہ عالمی چیمپئن بھی ہیں جبکہ نکہت خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں عالمی چیمپئن ہیں۔ اگر نکھت چینی باکسر سے آگے نکل جاتی ہیں تو ممکنہ طور پر کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کی چوتھامات راکسات یا ازبکستان کی سبینا بوبوکولوا سے ہو سکتا ہے۔ نکہت فروری میں اسٹرینڈجا میموریل فائنل میں بوبوکولوا سے ہار گئگی تھیں، جہاں ازبک باکسر نے وو کو بھی سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔ اسی اثنا میں ، چوتھامت رکسات نے نکہت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر گزشتہ سال ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

Published: undefined

مردوں کے زمرے کی بات کریں تو امت پنگھل اور نشانت دیو بالترتیب مردوں کے 51 کلوگرام اور 71 کلوگرام کے راؤنڈ آف 16 میں اپنی مہم شروع کریں گے۔ دونوں کو اوپننگ راؤنڈ بائی حاصل ہوا ہے۔

نشانہ بازوں کے 21 رکنی دستے سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، جس میں ٹریک اینڈ فیلڈ (29) کے بعد ایک ہی شعبہ میں ایتھلیٹس کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ارجن سنگھ چیما-رمیتا اور سندیپ سنگھ-ایلاوینل والیاریان کی جوڑیاں ہفتہ کو 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں نظر آئیں گی۔ منو بھاکر اور ریتھم سانگوان بھی 10 میٹر ایئر پسٹل خواتین کے کوالیفائنگ ایونٹ میں نشانہ لگائیں گی۔

Published: undefined

ہفتہ کو ہی تمام زمروں میں بیڈمنٹن گروپ مرحلے کے مقابلے بھی ہوں گے اور مردوں کے سنگلز گروپ مرحلے میں لکشیا سین اور ایچ ایس پرنوئے، خواتین کے سنگلز میں ڈبل اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو، مردوں کے ڈبلز میں ستوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی سابق عالمی نمبر ایک جوڑی اور خواتین کے ڈبلز میں اشونی پونپا-تنیشا کرسٹو اپنی اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

ٹیم انڈیا 41 سال پہلے ہاکی کی سپر پاور قرار دی جاتی تھی اور اس نے ٹوکیو میں کانسی کا تمغہ جیت کر تمغے کی خشکی کا خاتمہ کیا تھا۔ان کے گروپ میں دیگر ٹیمیں نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن بیلجیئم ہیں اور ایشین گیمز کی موجودہ چیمپئن ٹیم انڈیا کے لیے یہ ایک سخت امتحان ہو گا کہ وہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے چھ ٹیموں کے گروپ میں سرفہرست چار ٹیموں میں سے ایک بن کر ابھرے۔

ہفتہ کو دیگر ہندوستانی کھلاڑی ٹیبل ٹینس (راؤنڈ آف 64)، ٹینس (مردوں کا سنگلز اور ڈبلز پہلا راؤنڈ)، گھڑ سواری (ڈریسیج) اور رگبی سیونز میں نظر آئیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined