ایشین گیمز 2022 میں ہندوستان کی مہم آج ختم ہو گئی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ’اس بار 100 پار‘ کے اپنے عزم کو پورا کیا اور مجموعی طور پر 107 تمغے اپنے نام کیے۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے قبل کسی بھی ایشین گیمز میں ہندوستان کو 100 تمغے حاصل نہیں ہوئے تھے۔
Published: undefined
اس بار ایشین گیمز چین کے ہانگزوؤ میں منعقد ہوا جہاں ہندوستان نے پہلے دن 5، دوسرے دن 6، تیسرے دن 3، چوتھے دن 8، پانچویں دن 3، چھٹے دن 8، ساتویں دن 5، آٹھویں دن 15، نویں دن 7، دسویں دن 9، گیارہویں دن 12، بارہویں دن 5، تیرہویں دن 9 اور چودہویں دن 12 تمغے حاصل کیے۔ ہندوستان کی جھولی میں اس مرتبہ 28 طلائی، 38 نقرئی اور 41 کانسے کے تمغے آئے ہیں۔ ایشین گیمز میں ہندوستان کی گزشتہ سب سے بہترین کارکردگی 2018 میں پیش آئی تھی جب 70 تمغے حاصل ہوئے تھے۔ ہندوستان کے لیے تیر اندازی اور اتھلیٹکس کھلاڑیوں نے خوب تمغے حاصل کیے۔ آخر میں پہلوانوں نے بھی کئی تمغے جیتے۔ آخری دن بیڈمنٹن اور مینس کرکٹ میں حاصل طلائی تمغے تو تاریخی ثابت ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined