ماناؤس: ہندوستانی خواتین فٹبال ٹیم یہاں برازیل کے ماناؤس میں پیر کو بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں چلی سے 0-3 سے ہارگئی۔ ٹورنامنٹ میں یہ اس کی مسلسل دوسری شکست ہے۔ تاہم ہندوستانی ٹیم نے میچ میں ایک سخت چیلنج پیش کیا۔ چلی کو ابتدائی برتری حاصل کرنے کے لئے 12ویں منٹ میں گول کا موقع ملا، لیکن ہندوستانی گول کیپر ایم لِنتھوئنگمبی دیوی نے شاندار دفاع کرتے ہوئے گول ہونے سے روکا۔ تاہم اس کے بعد اسٹرائیکر ماریا اروتیا نے 14ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ اس گول کے ساتھ چلی نے کھیل پرکنٹرول بنایا اور اسے آخر تک برقرار رکھا۔
Published: undefined
پہلے ہاف میں دوسرا گول نہ ہو سکا اور چلی کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔ ہندوستانی گول کیپر لنتھونگمبی دیوی نے اچھا کرتے ہوئے چلی کی ہرکوشش کو ناکام بنایا۔ دوسرے ہاف میں ہندوستانی ٹیم کافی جارحانہ اور خطرناک نظر آئی۔ جس کے نتیجے میں 66ویں منٹ میں ہندوستان نے منیشا اور سبسیٹیوٹ کھلاڑی ڈینگمئی گریس کی مدد سے گول کا موقع بنایا، جسے چلی کی گول کیپر کرسٹیانی اینڈلر نے ناکام بنا دیا۔ چند منٹ بعد ہندوستان کو فاول کے ذریعے گول کرنے کا موقع ملا، جسے منیشا نے کھیلا، لیکن 30 سالہ اینڈلر نے اسے بھی روک دیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم اب اپنا آخری میچ جمعرات کو وینزویلا کے خلاف کھیلے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined