کھیل

ٹوکیو پہنچا ہندوستانی اولمپک وفد

ناریتا ہوائی اڈے پر کوروبے شہر کے نمائندوں نے ہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو ہوائی اڈے پر کورونا ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرنا پڑا۔ سبھی کو کلیئرنس ملنے کے بعد کھلاڑی کھیل گاؤں کے لئے روانہ ہوگئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپک کے شروع ہونے میں ایک ہفتہ سے بھی کم وقت باقی رہتے ہوئے ہندوستان کا پہلا اولمپک وفد گزشتہ روز صبح ٹوکیو پہنچ گیا۔ ٹوکیو کے ناریتا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کوروبے شہر کے نمائندے موجود تھے۔ مجموعی 88 ممبروں پر مشتمل اس دستہ میں 54 ایتھلیٹ، سپورٹ اسٹاف اور ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے نمائندے شامل ہیں، ہفتہ کی رات نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈ ے پر ایک تقریب میں مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر اور مرکزی وزیرمملکت برائے کھیل نسیتھ پرمانک نے باضابطہ طور پر روانہ کیا۔ اس تقریب میں انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر نریندر دھرو بترا، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے جنرل سکریٹری راجیو مہتا اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ پردھان بھی موجود تھے

Published: undefined

ناریتا ہوائی اڈے پر پہنچنے پر کوروبے شہر کے نمائندوں نے ہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو ہوائی اڈے پر کورونا ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرنا پڑا۔ سبھی کو کلیئرنس ملنے کے بعد کھلاڑی کھیل گاؤں کے لئے روانہ ہوگئے۔ آٹھ کھیلوں تیراندازی، ہاکی، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، جوڈو، جمناسٹکس اور ویٹ لفٹنگ سے وابستہ کھلاڑی اور معاون عملہ آج ٹوکیو پہنچا۔ کل 127 ہندوستانی ایتھلیٹوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے، جو کہ ریو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والے 117 کھلاڑیوں کی تعداد سے آگے نکلتے ہوئے ایک ریکارڈ ہے۔

Published: undefined

انوراگ ٹھاکر نے تقریب میں کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ انہیں ٹوکیو اولمپکس میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور ترنگے کا وقار بلند رکھنا ہوگا۔ انوراگ ٹھاکر نے اس موقع پر کہا کہ ’’جب آپ ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کرنے اتریں گے تو پورا ملک آپ کے پیچھے کھڑا ہو گا۔ آپ اپنے اوپر کوئی بوجھ مت سمجھیں۔ یہ موقع ہرکسی کی زندگی میں نہیں آتا۔ آپ خوش قسمت ہیں جو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ آپ سبھی ٹوکیو میں ترنگے کا وقار بلند رکھیں گے‘‘۔

Published: undefined

پرمانک نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہمارے ملک کی نمائندگی کرنے آپ سب ٹوکیو جا رہے ہیں، ایسے وقت میں کروڑوں ملک کے باشندوں کی نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں اور آپ ملک کا سر دنیا میں فخر سے اونچا کریں گے‘‘۔ آئی او اے کے صدر ڈاکٹر بترا نے بھی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی جبکہ راجیو مہتا نے اس موقع پر وزیر کھیل اور آئی او اے صدر سے مطالبہ کیا کہ انہیں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے کچھ انعامی رقم کا اعلان کرنا چاہیے۔ تاہم باترا نے اس پر کہا وہ ابھی اس معاملے پر کچھ نہیں کہیں گے۔ بترا نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ’’آپ اولمپکس میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آئیں، اس کے بعد اس معاملے پر کچھ کیا جاسکتا ہے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined