لکھنؤ: ہندوستانی جونیئر خاتون ہاکی ٹیم کی فارورڈ کھلاڑی ممتاز خان نے گزشتہ روز کہا کہ ان کا مقصد سینئر ٹیم کے ساتھ ایشین گیمز اور اولمپکس میں میڈلز حاصل کرنا ہے لیکن وہ اسے حاصل کرنے کے لئے ایک وقت میں ایک ہی قدم اٹھا رہی ہیں۔ ہندوستانی جونیئر ویمنز ہاکی ٹیم کی فارورڈ کھلاڑی ممتاز خان کی کہانی مشکلات، حوصلہ، عزم اور بڑی صلاحیتوں میں سے ایک ہے۔ اترپردیش کے لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ نوجوان کھلاڑی نے صرف اتفاق سے ہاکی کا انتخاب کیا تھا لیکن پچھلے دو سالوں میں شاندار پرفارمنس پیش کرنے کے بعد وہ ملک کے لئے روشن ترین امکانات میں سے ایک بن گئی ہیں۔
Published: 02 Aug 2020, 3:59 PM IST
اپنے گھر سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز نے اپنے ابتدائی دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ سال 2011 کی بات ہے جب مجھے اپنے اسکول میں حصہ لینے والی ایک ریس میں جگہ ملی تھی۔ یہ نیلم صدیقی ہی تھیں جو اس موقع پر موجود تھیں اور انہوں نے میرے والد سے کہا تھا کہ وہ مجھے ہاکی کے کھیل میں شامل ہونے کی اجازت دیں۔
Published: 02 Aug 2020, 3:59 PM IST
میں اس وقت اس کھیل کے بارے میں واقعتاً زیادہ نہیں جانتی تھی کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی لیکن جیسے ہی میں نے اسے دیکھنا اور کھیلنا شروع کیا تو مجھ میں ہاکی کے لئے دلچسپی اور رغبت پیدا ہونی شروع ہوگئی۔ بالآخر سال 2014 میں لکھنؤ کے ہاسٹل میں داخلہ ہوا اور انہوں نے کوچ نیلم صدیقی کے تحت تربیت شروع کی۔
Published: 02 Aug 2020, 3:59 PM IST
17 سالہ ممتاز نے 2018 میں بیونس آئرس یوتھ اولمپکس میں 10 گول کرکے چاندی کا تمغہ جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ 2016 میں لڑکیوں کے انڈر 18 ایشیا کپ میں کانسہ، 2018 میں چھ ممالک کے انوی ٹیشنل ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا اور پچھلے سال 'کینٹر فٹزجیرالڈ انڈر 21 انٹرنیشنل فور نیشن ٹورنامنٹ' میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
Published: 02 Aug 2020, 3:59 PM IST
وزیر اعظم نریندر مودی نے تیسرے یوتھ اولمپک گیمز 2018 میں ملک کے لئے ممتاز کے کھیل اور کاوشوں کی تعریف کی تھی جہاں ان کے 10 گول کی بدولت ہندستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ ممتاز کا کہنا ہے کہ ان کے بلند عزائم ہیں اور مشکل اہداف ہیں لیکن وہ ان کی جانب ایک ایک قدم بڑھانا چاہتی ہیں۔ ممتاز نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں نے ابھی تک جو کچھ کیا اور اپنے کیریئر میں جو کچھ میں حاصل کرنا چاہتی ہوں وہ اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ میں یہ یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ میں ہمیشہ چھوٹے چھوٹے قدم کے ساتھ صحیح کام کرتی رہوں۔
Published: 02 Aug 2020, 3:59 PM IST
انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ میں نے ذاتی طور پر مشکل وقت گزارا ہے۔ میرے والدین کے لئے بھی یہ مشکل رہا ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور میں ان کو خوش دیکھنے کے لئے انتظار نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے میرے ذہن میں بہت واضح اہداف ہیں کہ میں ہر تربیتی سیشن میں اور ملک کے لئے کھیلتے ہوئے ہر میچ میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ میں اپنی ٹیم کو اولمپکس اور ایشین گیمز جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں میڈلز جیتنے میں مدد کرنا چاہتی ہوں۔
Published: 02 Aug 2020, 3:59 PM IST
ایک سبزی فروش کی بیٹی ممتاز کا سفر اتار چڑھاؤ سے بھر پور رہا ہے لیکن لکھنؤ کی کھلاڑی ملک کے لئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ممتاز نے بتایا کہ ان کے کوچ نے انہیں اسکول ریس مقابلہ میں ہاکی کھیلنے کے لئے منتخب کیا۔
Published: 02 Aug 2020, 3:59 PM IST
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نیلم صدیقی 2011 میں اسکول کی دوڑ کے دوران وہاں موجود تھیں اور انہوں نے میرے والد سے کہا کہ وہ مجھے ہاکی کھیلنے دیں۔ اس وقت مجھے اس کھیل کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں لیکن جب میں نے اسے دیکھنا اور کھیلنا شروع کیا تو میں نے اس سے لطف اٹھانا شروع کر دیا۔
Published: 02 Aug 2020, 3:59 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Aug 2020, 3:59 PM IST