پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کی مہم ختم ہوگئی ہے۔ ریتیکا ہڈا بھی 76 کلوگرام ریسلنگ فری اسٹائل ایونٹ میں تمغوں کی فہرست سے باہر ہوگئیں۔ اگر کرغزستان کی پہلوان فائنل میں پہنچ جاتی تو ریتیکا کے پاس کانسے کا تمغہ جیتنے کا موقع ہوتا۔ ریتیکا ہڈا کے میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی موجودہ اولمپک گیمز میں ہندوستان کا سفر ختم ہوگیا۔
Published: undefined
ہندوستان نے پیرس اولمپکس میں کل چھ تمغے جیتے ہیں۔ اس میں پانچ کانسے اور ایک چاندی کا تمغہ شامل ہے۔ جہاں ایتھلیٹکس میں چاندی کا تمغہ آیا وہیں شوٹنگ میں تین کانسے کے تمغے جیتے جبکہ ریسلنگ اور ہاکی میں ایک ایک کانسےکا تمغہ حاصل کیا۔ تاہم اگر پہلوان ونیش پھوگاٹ کے معاملے میں فیصلہ ہندوستان کے حق میں آتا ہے تو تمغوں کی تعداد یقینی طور پر سات ہو جائے گی۔ ونیش کے معاملے میں فیصلہ جو بھی ہو، سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ پیرس اولمپکس میں ہندوستان کوئی گولڈ میڈل نہیں جیت سکا۔ سونے کے بغیر ہندوستان کی مہم بے سود سمجھی جائے گی۔
Published: undefined
ہندوستان کو پیرس اولمپکس 2024 میں شوٹنگ میں پہلا تمغہ ملا، جب منو بھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے بعد منو بھاکر نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں دوسرا کانسے بھی حاصل کیا۔ سربجوت سنگھ ان کے ساتھ اس ٹیم میں تھے۔ سوپنل کسلے نے مردوں کی 50 میٹر رائفل میں تیسری پوزیشن شوٹنگ میں تیسرا کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس کے بعد مردوں کی ہاکی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا اور جیولین پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا ۔ اس کے بعد پہلوان امن سہراوت نے مردوں کے 57 کلوگرام فری اسٹائل میں کانسےکا تمغہ جیتا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان نے ٹوکیو اولمپکس (2020) میں 7 گولڈ میڈل جیتے تھے، جو اولمپک کی تاریخ میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی تھی۔ ایسے میں اس بار امید کی جا رہی تھی کہ ہندوستان کے تمغوں کی تعداد دوہرے ہندسے تک پہنچ جائے گی۔ لیکن جو ہوا وہ توقعات کے برعکس ہوا۔ ہندوستان پیرس اولمپکس 2024 میں ایک بھی گولڈ میڈل نہیں جیت سکا اور اس کے تمغوں کی تعداد 6 رہ گئی۔
Published: undefined
پیرس اولمپکس 2024 میں ملک کے کل 112 کھلاڑیوں نے 16 کھیلوں کے کل 69 تمغوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس کے ساتھ پانچ ریزرو کھلاڑی بھی پیرس گئے۔ تاہم ہندوستان صرف شوٹنگ، ایتھلیٹکس، ہاکی اور ریسلنگ میں ہی تمغے جیت سکا۔ اگر دیکھا جائے تو اولمپک کھیلوں میں ہندوستان نے اب تک کل 41 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں صرف شوٹر ابھینو بندرا (2008) اور نیرج چوپڑا (2021) نے انفرادی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: بشکریہ نیشنل ہیرالڈ